یوتریخت، نیدرلینڈز، 29 نومبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–
سلیکٹ پاسز اور گلوبل پاسز 20 فیصد رعایت کے ساتھ دستیاب
یوریل پاس مصنوعات کے انتظام اورنظم و نسق کو سنبھالنے والا ادارہ یوریل گروپ جی آئی ای یوریل گلوبل اور یوریل سلیکٹ پاسز کی عام قیمتوں پر 20 فیصد رعایت پیش کر رہا ہے۔ یہ رعایتی پاسز 31 دسمبر 2012ء تک خریدنا ضروری ہیں اور 31 مارچ 2013ء تک سفر کے لیے کارآمد ہوں گے۔رعایت یوریل گلوبل اور سلیکٹ پاسز کی فرسٹ اور سیکنڈ دونوں کلاسوں پر لاگو ہوگی۔
یوریل گروپ کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر اینا دیا اے سیکسا کہتی ہیں کہ “آف سیزن میں یورپ کا سفر کرنے سے بہتر کوئی وقت نہیں؛ سفر کرنے والے کو بہتر قیمتیں ملتی ہیں، وہ مقامات پر کم رش کا لطف اٹھاتا ہے اور نقل و حرکت بھی عموماً زیادہ آسان ہوتی ہے۔ اور اب وہ یوریل گروپ کی جانب سے اپنے دو مقبول ترین پاسز پر دی جانے والی 20 فیصد رعایت کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں، یوں یہ یورپ کا سفر کرنے کا بہترین وقت ہے۔”
یوریل گلوبل پاس:
یوریل گلوبل پاس ایک شاندار سفری ساتھی ہے اور پاس رکھنے والے افراد کو 23 یورپی ممالک تک رسائی اور مسافر کو مسلسل یا غیر مسلسل سفری ایام کے انتخاب کی سہولت بھی دیتا ہے۔ رواں سال 82 ہزار سے زائد سیاح یوریل گلوبل پاس کے ذریعے سفر کر چکے ہیں جو 2011ء کے مقابلے میں 15.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ مندرجہ ذیل ممالک کی قومی ریلویز یوریل گلوبل پاس پیشکش میں حصہ لے رہی ہیں: آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، کروشیا، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ (بشمول جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ)، اطالیہ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے، پرتگال، رومانیہ، سلوواکیہ، سلووینیا، ہسپانیہ، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ۔
یوریل سلیکٹ پاس:
اس پاس کے ذریعے مسافر اپنی پسند کے ان تین، چار یا پانچ ملحقہ ممالک کا انتخاب کر سکتے ہیں، جو شریک ریل یا بحری راستے سے ایک دوسرے سے منسلک ہوں۔ انتخاب کے لیے موجود 24 ممالک میں 975 سے زائد ممکنہ جوڑ بنائے جا سکتے ہیں، جو صارفین کو مکمل آزادی اور لچک فراہم کر رہے ہیں۔ یہ پاس سب سے مقبول یوریل پاس ہے۔ 2012ء میں اب تک ایک لاکھ 52 ہزار مسافر سلیکٹ پاس کے ساتھ ریلوں میں سفر کر چکے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس کی مقبولیت کا سبب مسافروں کو اپنے یورپی ریل سفر کو خود ترتیب دینا ہے، جس میں وہ دو ماہ کے عرصے میں 5 ، 6، 8، 10 یا 15 ایام منتخب کر سکتے ہیں اور مسلسل یا غیر مسلسل سفری ایام کے انتخاب کا آپشن بھی رکھتے ہیں۔
یوریل پاسز دنیا بھر میں کام کرنے والے مستند جنرل سیلز ایجنٹوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہیں۔
ملاحظہ کیجیے: http://www.culture-europe.com/uk/culture/booknow.asp
مزید معلومات کے لیے:
یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.org
ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای
رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: اینا دیا اے سیکسا اور ایلی کنگزویل ای میل: pressinfo@eurailgroup.org