- Taconic Biosciences Expands Immuno-oncology Animal Model PortfolioPosted 12 hours ago
- ینگ شینگ اناج اور تیل کی مہم ٹائمز اسکوائر، نیو یارک، یو ایس اے میں نشرPosted 4 days ago
- Yingshang Grains and Oils Campaign Appears at Times Square, New York, USAPosted 5 days ago
- Open Society Foundations Announce 2020 Puerto Rico Youth FellowsPosted 5 days ago
- Sabin Vaccine Institute Funds Researchers to Investigate COVID-19 Misinformation, Design Solutions to Increase Vaccine AcceptancePosted 5 days ago
- ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2021 کے موقع پر مختلف کیٹیگریز میں نئی مصنوعات کی رونمائی- ٹی وی ،آڈیو،موبائل اور جدید گھریلو مصنوعاتPosted 6 days ago
- At CES 2021 TCL Unveils Newest Products in Multi-Categories – TV, Audio, Mobile and Smart Home AppliancesPosted 6 days ago
- سنیک ویڈو نے افتتاحی مواد کے ساتھ پاکستان میں اپنی پہلی تخلیق کار یعنی افتیتاحی کنٹینٹ اکیڈمی کی شروعات کردی ہیںPosted 6 days ago
- SnackVideo Kickstarts Its First Creator Academy in Pakistan with Inaugural Content CreatorsPosted 6 days ago
- سی آر آر سی نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیںPosted 7 days ago
ہانگ چو، چین میں 14 ویں ویسٹ لیک بین الاقوامی نمائش شروع
ہانگ چو، چین، 16 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–
14 ویں ویسٹ لیک انٹرنیشنل نمائش ہانگ چو، چین 13 اکتوبر کو باضابطہ طور پر شروع ہو گئی۔ “معیاری ویسٹ لیک نمائش، خوشحال ہانگ چو” کے موضوع پر اس 22 روزہ تقریب میں 40 سے زائد ممالک کے نمائش کنندگان کے لیے 132 پروگرامات اور 14 عارضی مقامات شامل ہوں گے۔امکان ہے کہ نمائش 10 ملین مہمان دیکھیں گے اور تجارت میں 10 ارب یوان (تقریباً 1.6 ارب امریکی ڈالرز)، بامعاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک ارب امریکی ڈالرز اور مقامی سرمایہ کاری میں 10 ارب یوان (تقریباً 1.6 ارب امریکی ڈالرز) کا اضافہ کرے گی۔
رواں سال نمائش 38 نئے پروگرامات لائی ہے، جو اس کردار کی اہمیت کو اجاگر کریں گے جو ہانگ چو کی اقتصادی ترقی میں نمائش ادا کرے گی۔ دو تہائی سے زائد پروگرامات صنعتی تبدیلی سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، جن میں بین الاقوامی سرمایہ کاری تعاون کانفرنس، چین-لاطینی امریکہ کاروباری منتظمین کا اجلاس، ہانگ چو ثقافتی و تخلیقی صنعت نمائش، چین 100-سی ای او کمیونی کیشن کانفرنس، ہانگ چو الیکٹرانک انڈسٹری ایکسپو، نیو انرجی وہیکل انڈسٹری ایکسپو اور گلوبل لائٹننگ کانفرنس شامل ہیں۔ ایک لاکھ مربع میٹر پر پھیلا نمائش کا مقام، جس میں سے 20 فیصد بین الاقوامی بوتھز پر مبنی ہے، 50 ہزار پیشہ ور مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہا ہےجس میں چین سےباہر کے 5 ہزار مہمان بھی شامل ہیں۔ تعداد کے حساب سے غیر ملکی کمپنیوں کی نمائشیں کل تعداد کے 55 فیصد سے زائد پر مبنی ہیں۔ ممکنہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ برانڈ کی تقریبات ہو رہی ہیں، جو مختلف النوع وسائل کو یکجا اور اقتصادی ترقی کو سہل بنائیں گی۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://en.xh-expo.com/index.html۔
ذریعہ: ہانگ چو ویسٹ لیک ایکسپو آرگنائزنگ کمیٹی
You must be logged in to post a comment Login