چینی آرٹ نمائش لندن اولمپکس میں ایک بڑی کامیابی

Urdu

AsiaNet 50674

بیجنگ، چین، 17 ستمبر/ سن ہوا-ایشیانیٹ/

24 سے  31 جولائی 2012ء تک لندن اولمپک کھیلوں کے دوران چین کے موثر ترین مصوروں کی تین نسلوں کی جانب سے بنائی گئی 100 سے زائد آئل پینٹنگز دنیا بھر کے افراد کی ثقافتی توجہ کا مرکز رہیں۔

معروف اولمپیا ایگزی بیشن سینٹر میں منعقدہ یہ نمائش بڑے پیمانے پر سراہے گئے “بیجنگ کلچرل ویک” کا حصہ تھی جو تقریبات کی اہم جھلکیوں میں سے ایک اور گیمز کے ساتھ منعقدہ کلچرل اولمپیاڈ کا حصہ تھا۔

نمائش کا انتظام بیجنگ میونسپل گورنمنٹ کے تعاون سے بیجنگ گوزی جیان آئل پینٹنگ میوزیم نے کیا تھا، اور زیادہ تر فن پارون کا موضوع ‘رنگین بیجنگ’ تھا، جو 2008ء کے کھیلوں کا میزبان رہا تھا۔

بیجنگ کو فروغ دینے کے علاوہ جولائی میں ہفتہ بھر جاری رہنے والا یہ ایونٹ چین اور برطانیہ کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لیے جاری بین الثقافتی روابط کا حصہ تھا جس کی دونوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی گئی۔

غیر ملکی شائقین کے سامنے چینی دنیائے آرٹ کے مزاج کی نمائندگی کے لیے منتخب کیے گئے فن کاروں میں جن شانگ یی، چان جیان جون، چونگ ہان، کوان شان شی، چانگ زو ینگ، یان چین ڈو، سو جیانگ اور یانگ وے یون شامل تھے۔

نمائش کا دورہ کرنے والے شائقین نے چینی آرٹ میں جدید پیشرفت اور ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جس کا مظاہرہ بنائے گئے فن پاروں میں کیا گیا تھا اور کئی شائقین پہلی بار چینی ہم عصر ثقافت سے متعارف ہوئے۔

وہ جن شانگ یی کے ‘پورٹریٹ آف اے فرینڈ’ جیسے کام سے بہت متاثر ہوئے، جو چینی ثقافت کی روایات اور یورپی’کلاسیکیت’ کی روحانیت کا ملاپ ہے۔ وجودیت کے مکتب کی نمائندگی چان جیان جون نے اپنی تصویر ‘فلائنگ سنو’ کے مسحور کن اور بامعنی انداز سے کی۔

اور چینی ثقافت کے ایک حصے تبت کی غیر معمولی نسلی خصوصیات کو چانگ زو ینگ کی جمالیاتی طور پر خوش کن ‘ڈروماز ورلڈ’ میں روایتی چینی ثقافتی اقدار کے ساتھ ملایا گیا تھا جبکہ ‘البم ¨سی 28′ از شانگ یانگ نے ہم عصر تصاویر کو ادبی دنیا کی تقریباً ناقابل احساس تلاش کے ساتھ خلط ملط کیا۔

رابطہ: وانگ وائی

ٹیلی فون: +86 10 67193035

ای میل: zxbw@vip.sina.com

ذریعہ: بیجنگ گوزی جیان آئل پینٹنگ آرٹ میوزیم