میک لین، ورجینیا، 21 نومبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–
مترے کارپوریشن نے 19 سے 30 نومبر تک مونٹریال میں ہونے والی بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کی 12 ویں ایئر نیوی گیشن کانفرنس کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی آف سنگاپور (CAAS) کے ساتھ شراکت کو باضابطہ شکل دے دی ہے۔
19 نومبر کو مترے کارپوریشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی آف سنگاپور (CAAS) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت(MOU) پر دستخط کیے، جس میں سی اے اے ایس کی ترقی اور سینٹر آف ایکسی لینس فار ایئر ٹریفک مینجمنٹ کے نفاذ میں مدد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی، جو ایشیا بحر الکاہل خطے میں پیچیدہ ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے اور ایئر ٹریفک کو سنبھالنے کے درپیش چیلنجز کے حل کے لیے تحقیق اور تکمیل کی سرگرمیوں میں شامل ہوگا۔
مترے کے سینئر نائب صدر اور مترے کے سینٹر فار ایڈوانسڈ ایوی ایشن سسٹم ڈیولپمنٹ کے جنرل مینیجر لیلیان ریالز نے کہا کہ “ایئر ٹریفک مینجمنٹ (ATM) کے لیے مرکز فضیلت کی حیثیت سے سنگاپور ایشیا بحر الکاہل خطے میں وہ شراکت داریاں اور حل پیش کرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہوگا جو بڑھتی ہوئی طلب کی صورت میں بہتر گنجائش حاصل کرنے کا موقع دیں گے، اور ساتھ ساتھ حفاظت و خدمت کے بہترین معیارات کو بھی برقرار رکھیں گے ۔ ہمیں اس اہم منصوبے میں سی اے اے ایس کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔”
سی اے اے ایس کے ڈائریکٹر جنرل یاپ اونگ ہینگ نے کہا کہ “ایک طویل اور نمایاں تاریخ اور کئی عالمی معیار کے ماہرین کے ساتھ مترے کارپوریشن ہوابازی کے نظام، بشمول اے ٹی ایم کے شعبے، میں حفاظت و کارکردگی کو بہتر بنانے میں قیادت فراہم کر رہا ہے۔ سی اےاے ایس کو سنگاپور میں اے ٹی ایم کو جدید بنانے اور ایشیا بحر الکاہل میں بہتر حفاظت، موثریت اور ہوابازی کے نظام کی استعداد کے لیے مترے کے ساتھ شراکت پر خوش قسمتی محسوس کرتا ہے۔ کلیدی عنصر اے ٹی ایم کے لیے سنگاپور کو ایک مرکز فضیلت بنانا اور سنگاپور اور خطے کے لیے اے ٹی ایم خیالات، ٹیکنالوجیز اور حلوں کو تیار کرنا ہے۔”
مترے کے سینٹر فار ایڈوانسڈ ایوی ایشن سسٹم ڈیولپمنٹ کے لیے بین الاقوامی ڈائریکٹر (ایشیا بحر الکاہل، مشرق وسطیٰ، افریقہ، کینیڈا) اور ڈائریکٹر مترے ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ گریگ لیون نے کہا کہ ” مشترکہ سرگرمیوں میں فریقین نے ایئر ٹریفک مینجمنٹ تحقیق اور پیشرفت کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم، حفاظت اور انضباطی معاملات میں معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر بھی اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں، مترے نے سنگاپور میں اے ٹی ایم تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ضروری صلاحیتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے سی اے اے ایس کی مدد کرنے کے لیے وسائل کی فراہمی پر بھی رضامندی کا اظہار کیا۔”
مترے کارپوریشن کے بارے میں
مترے کارپوریشن ایک غیر منافع بخش انجمن ہے جو حکومت کو سسٹمز انجینئرنگ، تحقیق اور پیشرفت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی مدد فراہم کرتی ہے۔ مترے کا سینٹر فار ایڈوانسڈ ایوی ایشن سسٹم ڈیولپمنٹ (CAASD) ایک فیڈرلی فنڈڈ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (FFRDC) چلاتا ہے جو 50 سے زائد سالوں سے امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کا مددگار ہے۔ مزید برآں ایف اے اے کے ساتھ اپنی طویل شراکت داری کے علاوہ مترے مختلف بین الاقوامی ہوا بازی کے اداروں، ایئرپورٹ آپریٹرز، ایئرلائنوں اور دیگر ہوابازی کی انجمنوں کو ایئر ٹریفک مینجمنٹ (ATM) سسٹمز انجینئرنگ، ایوی ایشن آپریٹرز، ایئر اسپیس ڈیزائن اور نظام کی خودکاری و تکمیل کے شعبوں میں تکنیکی تجربہ اور مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.mitre.org۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی آف سنگاپور کے بارے میں
سول ایوی ایشن اتھارٹی آف سنگاپور (CAAS) کا مقصد “ایک محفوظ متحرک فضائی مرکز اور شہری ہوا بازی کا نظام قائم کرنا جو سنگاپور کی کامیابی میں کلیدی شراکت دار بنے” ہے۔ سی اے اے ایس کی ذمہ داریاں ہوابازی کی صنعت میں حفاظت کے شعبے کی نگہبانی اور ترویج، فضائی مرکز اور ہوابازی کی صنعت کو ترقی دینا، ایئر نیوی گیشن سروسز کی فراہمی، انسانی وسائل میں اضافے کے لیے ہوا بازی کی تربیت فراہم کرنا اور بین الاقوامی ہوا بازی کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہیں۔
رابطہ: کیتھلین گولڈن، +1-703-983-9735، kgolden@mitre.org؛ کرینا ایچ رائٹ، +1-703-983-6125، khw@mitre.org