سی اے ایس نے 60 ملین واں سنگ میل عبور کرنے کے صرف 18 ماہ بعد 70 ملین واں مادہ رجسٹر کروا لیا

General Urdu

- ایشیائی ممالک کے لیے پیٹنٹ کیمیائی اظہار کا بدستور سب سے بڑا ذریعہ

کولمبس، اوہائیو، 7 دسمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–

کیمیائی معلومات میں مستند عالمی ادارے کیمیکل ایبسٹریکٹس سروس (CAS) نے آج کیمیائی مادوں کی معلومات کی سب سے بڑی منظرعام پر موجود موجود کلیکشن سی اے ایس رجسٹری (ایس ایم) کے لیے ایک اہم سنگ میل کا اعلان کیا۔ سی اے ایس سائنسدانوں نے کورین انٹلکچوئل پراپرٹی آفس (KIPO) میں داخل کردہ پیٹنٹ درخواست پر 70 ملین واں مادہ رجسٹر کروا لیا ہے۔

70 ملین واں مادہ ایک ممکنہ ٹی-ٹائپ کیلشیم چینل بلاکر ہے جسے کوریا انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KIST) میں دریافت کیا گیا تھا، جو سیول، جنوبی کوریا میں واقع ایک کثیر الشعبہ جاتی تحقیقی ادارہ ہے۔ تفویض کردہ سی اے ایس رجسٹری نمبر (ر) 1411769-41-9، یہ مادہ 14 نومبر 2012ءکو KIPO کی جانب سے منظور کی گئی پیٹنٹ ایپلی کیشن میں منکشف ہونے والے متعدد پائرازولیل-پائپریزائن میں سے ایک ہے۔ یہ مالیکیول مرگی، پارکنسن، پاگل پن اور دیگر حالتوں کے علاج کے لیے کارآمد ہو سکتا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121206/CL25687)

سی اے ایس میں نائب صدر برائے مارکیٹنگ کرسٹائن میک کیو نے کہا کہ “یہ امر دلچسپ ہے کہ یہ سنگ میل ہماری ابتدائی رپورٹوں پر غور کرنے والے ایک کوریائی پیٹنٹ سے حاصل کردہ مادے سے حاصل کیا گیا کہ ایشیائی سائنسدان پیٹنٹ میں مزید کیمیائی تحقیق کو ظاہر کر رہے ہیں۔ صرف اس سال میں سی اے ایس کی جانب سے احاطہ کیے گئے تمام کیمیائی پیٹنٹس میں سے 63 فیصد ایشیا سے نکلے۔ ہماری سائنسدانوں کی ٹیم 50 سے زائد زبانوں میں دستاویز کا جائزہ لیتی ہے، جن میں 20 سے زیادہ ایشیائی زبانیں شامل ہیں، اور دنیا بھر میں سائنسدانوں کی جانب سے پیٹنٹ شدہ اہم کیمیائی اجزاء کو ظہر کرنے کی بے مثال اہلیت رکھتی ہے۔”

مئی 2011ء میں رجسٹر ہونے والے 60 ملین ویں مادے کی طرح، 70 ملین واں مادہ ہے جو ایک مرتبہ پھر کیمیائی معلومات کے لیے اہم ذریعے کی حیثيت سے پیٹنٹ کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ درحقیقت 2012ء میں رجسٹر ہونے والے تمام نئے اجزاء میں سے 70 فیصد سے بھی زیادہ پیٹنٹس سے نکلے۔ سی اے ایس کی مادوں کی پریمیئر کلیکشن کی مکملیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے، سی اے ایس سائنسدان دنیا بھر میں 63 سے زائد پیٹنٹ اتھارٹیز کی جانب سے پیٹنٹس کا جائزہ لیتے، منظم کرتے اور اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں، جو دنیا بھر میں کسی بھی سروس سے زیادہ ہے۔

سی اے ایس کے بارے میں
امریکن کیمیکل سوسائٹی کا شعبہ کیمیکل ایبسٹریکٹس سروس (CAS) کیمیائی معلومات پر دنیا کا مستند ادارہ ہے۔ سی اے ایس واحد عالمی ادارہ ہے جس کا مقصد عوامی سطح پر ظاہر کیے گئے تمام کیمیائی مادوں کی معلومات کو تلاش، یکجا کرنا اور ترتیب دینا ہے۔ دنیا بھر کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم ہمارے ڈیٹابیسز کی دیکھ بھال اور کنٹرول کرتی ہے ، جسے کیمیائی اور ادویات ساز اداروں، جامعات، حکومتی اداروں اور دنیا بھر کے پیٹنٹ دفاتر کی جانب سے جامع ترین اور مستند تسلیم کیا گیا ہے۔ ان ڈیٹابیسز کو جدید سرچ اور اینالسس ٹیکنالوجیز (SciFinder®اور STN®) کے ساتھ ملا کر سی اے ایس سائنسی دریافت کے لیے جدید، مکمل، محفوظ ترین اور باہمی منسلک ڈیجیٹل انفارمیشن ماحول پیش کرتا ہے۔ مزید جانیے www.cas.org پر۔