ساچی اینڈ ساچی فالون گروپ کے یوہان زاویئر کے لیے نیا عہدہ

General Urdu

– سی ایف او کی ادارے کے ایشیا/پیسفک رم اور عظیم تر چین ڈویژن میں شمولیت

لندن، 9 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

پبلسس کی ملکیت عالمی اشتہاری ایجنسی نیٹ ورک ساچی اینڈ ساچی فالون گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ گروپ کے ای ایم ای اے خطے کے سی ایف او یوہان زاویئر ایشیا/پیسفک ڈویژن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ وہ نیٹ ورک کے تیزی سے ابھرتی ہوئی ایشیا/پیسفک رم اور عظیم تر چین حصوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ یہاں وہ دو علاقائی سی ای اوز، کرس فوسٹر (ایشیا/پیسفک) اور جسٹن بلنگسلے (عظیم تر چین)، کے ساتھ، مستحکم شراکت داری قائم کریں گے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121009/NY88647)

ساچی اینڈ ساچی فالون گروپ ای ایم ای اے کے سی ای او رابرٹ سینئر نے کہا کہ “یہ متحرک نیا عہدہ یوہان کو ساچی کے ابھرتے ہوئے اس خطے میں منتقل ہونے کے ساتھ اپنی انتظامی و تجارتی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع دیتا ہے۔ یہاں یقیناً تبدیلی کا زبردست عنصر موجود ہوگا جو ان کو متحرک رکھے گا اور ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔”

ورلڈ وائیڈ سی ایف او بل کوچرین کی رائے میں “یوہان کئی خطوں میں زبردست اثر کے ساتھ کام کر کے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر چکے ہیں۔ متحرک ترین کاروباری ماحول میں اس نئے عہدے کے لیے وہ سب سے موزوں فرد ہیں۔ یہ یوہان کے عالمی سفر میں ان کا فطری نیا مقام ہے!”

زاویئر شمالی امریکہ میں بحیثیت سی او او ساچی اینڈ ساچی کینیڈا (جہاں انہوں نے خسارے کو منافع میں تبدیل کیا)، اور انتہائی سخت اقتصادی حالات میں ای ایم ای اے سی ایف او کی حیثیت سے خطے کو سنبھالنے سے ملنے والا بیش بہا تجربے اور سوجھ بوجھ ساتھ لائے ہیں۔ مزید برآں زاویئر کا کثیر الثقافتی تجربہ اور تفاقتوں کے درمیان فرق مٹانے کی صلاحیت ان کے کام کے انداز سے موافقت رکھتی ہے (صرف ای ایم ای اے خطہ ہی 17 مختلف ممالک پر مشتمل ہے جو کام کا مکمل جداگانہ انداز رکھتے ہیں)۔

مزید برآں زاویئر پبلسس گروپ میں پروجیکٹ لیڈر کے طور پر کام کر چکے ہیں اور خطرات کو کم کرنے اور تکمیلِ حکم میں آزمودہ تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے ساچی اینڈ ساچی کے لیے متعدد ایم اینڈ اے حکمت عملیوں کو کامیابی سے نافذ کیا۔ انہوں نے حال ہی میں بلیک امپاوورمنٹ شراکت داروں کے ساتھ جنوبی افریقی آپریشن کے حصول کے لیے معاملہ شروع کیا تھا۔

کیمبرج ایم بی اے پروگرام، جج بزنس اسکول کے گریجویٹ زاویئر حال ہی میں بے بی بومرز کے لیے مارکیٹنگ پر ایک مقالے ‘ایک سنہری موقع: مستقبل کی اوسط آبادی کے لیے مارکیٹنگ’ کے شریک مصنف رہے۔

زاویئر تخلیق کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ “میں ایک عظیم تخلیقی پروڈکٹ کو قوت دینے والا بننا چاہتا ہوں اور ادارے کو مارکیٹ پر قابو پانے اور اگلے مرحلے تک پہنچنے میں مدد دینا کا خواہاں ہوں۔”

ان کی نظریں نئے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں اور وہ دیکھتے ہیں کہ “ایک تبدیل ہوتی دنیا میں مارکیٹنگ کے مطالب اور ادارے کیا فراہم کرتے ہیں کے بارے میں صارفین کی توقعات مطالبہ کرتی ہیں کہ ہم نئی ٹیکنالوجیوں کو اختیار کریں اور تلافی کے ایسے نمونے تلاش کریں جو سب کے لیے صاف و شفاف ہوں۔”

ساچی اینڈ ساچی کے بارے میں

تیسری سب سے بڑی کمیونی کیشنز ہولڈنگ کمپنی پبلسس گروپ (او ٹی سی-کیو ایکس: PUBGY) کے حصے ساچی اینڈ ساچی نیٹ ورک صارفین میں ڈوئچے ٹیلی کام/ٹی-موبائل، جنرل ملز، کرافٹ فوڈز/کیڈبری، میڈ جانسن، نووارٹس، پروکٹر اینڈ گیمبل، سونی ایرکسن، ٹویوٹا اور ویزا یورپ شامل ہیں۔

رابطہ:

جیمز بائرن

+1-212-397-0081

james@gloryofcommerce.com