- Nyxoah announces full-body 1.5T and 3T MRI compatibility for the Genio® system to treat Obstructive Sleep Apnea (OSA)Posted 12 hours ago
- JETEX EXPANDS ITS PRESENCE IN DUBAIPosted 1 day ago
- InvestorBrandNetwork (IBN) Recaps 2020 Milestones, Outlines 2021 InitiativesPosted 4 days ago
- JinkoSolar Supplied 17.5MW High-efficiency Modules to Fauji Solar Power Plant in PakistanPosted 4 days ago
- Low Carbon on Cement Possible with CCSPosted 5 days ago
- Biotalys Submits First Protein-Based Biocontrol Registration Package to the EPAPosted 5 days ago
- نینو،30 ټائمز په ذریعہ زیفیرټیل د حل په ذریعہ د مواد فراہمی ګړندې کوې۔Posted 5 days ago
- جیمن کئیر نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی JMB2002 کے طبی تجربے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیاPosted 5 days ago
- NANO Accelerates Content Delivery by Thirty Times with Solutions from ZephyrTelPosted 6 days ago
- نانو نے زیفیرٹیل کے حل کے ہمراہ مواد کی فراہمی کی رفتار30 گُنا بڑھادیPosted 6 days ago
ترکی یوریل گلوبل اور یوریل سلیکٹ پاس میں شمولیت اختیار کرے گا
یوتریخت، نیدرلینڈز، 18 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–
ویسٹ بان یوریل گروپ جی آئی ای میں شامل ہوگا؛ ایس این سی ایف یوریل سلیکٹ پاس سے خارج ہوگا
یوریل پاس کی مارکیٹنگ اور انتظام سے وابستہ ادارے یوریل گروپ جی آئی ای نے آج یوریل پاس پروڈکٹ میں مندرجہ ذیل تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان کیا ہے، جو یکم جنوری 2013ء سے موثر ہوگا:
– ترکی یوریل گلوبل اور یوریل سلیکٹ پاس کا رکن بنے گا جب ٹی سی ڈی ڈی، ترک ریلوے کمپنی، یکم جنوری 2013ء کو یوریل پاس رکن بنے گی۔ دنیا میں سیاحوں کے لیے چھٹے مقبول ترین مقام کی حیثیت سے، جب 2011ء میں 31.5 ملین غیر ملکی سیاحوں نے یہاں کا دورہ کیا (حوالہ: http://www.goturkey.com)، یوریل گروپ توقع کرتا ہے کہ ملک یوریل پاس سیاحوں میں کا بھی بہت مقبول انتخاب ہوگا۔
گو کہ ترکی بلغاریہ سے بذریعہ ٹرین قابل رسائی ہے، لیکن سیاحوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ تعمیراتی کام 2013ء کے موسم خزاں تک چند راستوں کو متاثر کرے گا۔
– ویسٹ بان پہلی نجی ریلوے کمپنی ہوگی جو جنوری میں یوریل گروپ ریلوے برادری میں شمولیت اختیار کرے گی، اور سالزبرگ اور ویانا کے درمیان یوریل پاس یافتگان کو تیز رفتار خدمات کا لطف اٹھانے کا موقع فراہم کرے گی۔ ویسٹ بان، دسمبر 2011ء کا ابتدائی ادارہ، دونوں شہروں کے درمیان گھنٹہ وار مسافر ٹرین سروس پیش کر رہا ہے: https://westbahn.at/en
-ایس این سی ایف، فرانسیسی قومی ریلوے کمپنی، نے جنوری 2013ء سے یوریل سلیکٹ پاس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے باوجود فرانسیسی نیٹ ورک یوریل گلوبل پاس (جنوری 2013ء کے مطابق 24 شریک ممالک میں قابل قبول) یا یوریل ریجنل پاس (سرحدی طور پر منسلک دو یورپی ممالک کے درمیان سفر کے لیےقابل قبول)خریدنے والے صارفین کے لیے اب بھی قابل رسائی ہوگا۔
یوریل سلیکٹ پاسز، بشمول فرانس،31 دسمبر 2012ء تک مجاز سیلز ایجنٹس سے خریدے جا سکتے ہیں(متوجہ ہوں کہ ہو سکتا ہے چند ایجنٹس 27 دسمبر کے قریب پاس کی فروخت روک دیں)۔ سلیکٹ پاس یافتگان، جو سال کے اختتام سے قبل اپنے پاسز خریدیں گے، کو یقین دہانی کرائی جا سکتی ہے کہ ان کے پاس 2013ء میں مجاز عرصے کے دوران ایس این ایف سی کی ٹرینوں پر قابل استعمال ہوں گے؛ مگر پاسز لازماً خریداری کی تاریخ کے بعد چھ مہینوں کے لیے کارآمد ہوں۔
یوریل گروپ مارکیٹنگ اینادیاے سیکسا کہتی ہیں کہ “گو کہ ایس این سی ایف یوریل سلیکٹ پاس پروڈکٹ میں مزید شامل نہیں رہے گی، لیکن پاس یافتگان بذریعہ فیری ہسپانہی و پرتگال پہنچ سکتے ہیں، اور گریمالڈی لائنز کی جانب سے 20 فیصد بچت بھی حاصل کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “مزید برآں، سیاح یوریل ریجنل پاس (دو ممالک کا اشتراک بمع فرانس) کے استعمال سے فرانس میں سفر کر سکیں گے ، جسے دیگر کسی اور ملک میں استعمال کے لیے یوریل سلیکٹ پاس کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔”
مزید معلومات کے لیے: یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.org
ذریعہ: یوریل گروپ جی آئی ای
You must be logged in to post a comment Login