Press ReleasesUrdu

گوانگسی: آسیان کے ساتھ سائنٹیفک اور ٹیکنالوجیکل انویشن میں تعاون کے نئے امکانات کے لئے تیار

ناننگ، چین، ستمبر 27، 2021/ژنہوا-ایشیا نیٹ/ چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور کولیبریٹیو اِنّوویشن سے متعلق نویں فورم کا افتتاح، 9 سے 13 ستمبرکو، ناننگ میں ہوا۔ کانفرنس میں چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹریڈنگ پلیٹ فارم اور چین-آسیان سائنس اور ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے لیے انوویشن اسپیس کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

حالیہ برسوں میں، گوانگسی کے شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے گوانگسی کے سازگار جغرافیائی محل وقوع سے بھرپور استفادہ کیا ہے، یعنی آسیان ممالک سے ملحق ہونے کے باعث، “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن ایکشن پلان پر عمل کیا، چین کے آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر (یہاں بعد میں جس کا “CATTC” کے بطور حوالہ دیا گیا ہے) کی تعمیر کو مستحکم کیا، جبکہ گوانگسی اور آسیان کے مابین سائنسی اور تکنیکی جدت میں تعاون کا ایک نیا موقع پیدا کرنے کی کوشش کی۔

چین آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر کی عمارت

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رہنمائی میں، گوانگسی کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے نے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ایک نئے موڈ کا آغاز کیا، تھائی لینڈ، لاؤس اور کمبوڈیا سمیت 9 آسیان ممالک کے ساتھ بین سرکاری دو طرفہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر میکانزم قائم کرنے میں CATTC کی مدد کی، 7 آسیان ممالک کے ساتھ مشترکہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر ورکنگ گروپ قائم کیا، اور چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر تعاون نیٹ ورک قائم کیا جس میں 10 آسیان ممالک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے کچھ ممالک جن کے 2،600 سے زائد ارکان ہیں شامل ہیں، جس نے چین اور آسیان ممالک کے درمیان سائنٹفک اور ٹکنیکل انویشن میں مستحکم تعاون کو فروغ دیا ہے۔

گوانگسی کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے نے انوویشن پلیٹ فارم قائم کرنے کے لیے اندرون اور بیرون ملک یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں، جیسے کہ چین-آسیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر بینکاک انوویشن سینٹر، گوانگسی نان یانگ سائنٹفک اور ٹکنیکل انوویشن سینٹر، اور چین-آسیان علاقائی انوویشن سینٹر برائے بگ ارتھ ڈیٹا کے ساتھ، گوانگسی کی جدت پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کی تعمیل کے لئے فعال تعاون کیا،  نئے ڈوئل سائیکل پیٹرن کے تحت ملکی اور بین الاقوامی سائنٹفک اور ٹکنیکل انویشن کے وسائل کے اشتراک کے طریقہ کار کو فروغ دیا، سائنس اور ٹیکنالوجی کے اداروں، گوانگسی کی یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کو 9 آسیان ممالک میں 20 مشترکہ لیبارٹریز یا جدت کے مراکز قائم کرنے میں مدد دی، اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام کے ممالک، خاص طور پر آسیان ممالک کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی انویشن میں تعاون کیا، اور آسیان ممالک میں 12 زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی پارکس کے قیام میں مدد دی، چین-تھائی لینڈ روایتی میڈیسن ریسرچ سینٹر اور چین-ملائیشیا جوائنٹ بیڈو ایپلی کیشن لیبارٹری وغیرہ کے ذریعے چین کی مسابقتی پیداواری صلاحیت کو “عالمی سطح پرجانے” کی ترغیب دی، اور آسیان ممالک میں جدید زراعت، نئی توانائی، روایتی ادویات، فوڈ پروسیسنگ، الیکٹرانک انفارمیشن اور کیمیکل انجینئرنگ میں جدید تکنیکی کامیابیوں کے استعمال کو فروغ دیا تاکہ سائنس، ٹیکنالوجی اور معیشت میں مقامی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ہیسیٹن برونائی ڈیپ سی کیج کلچر بیس۔

علاقائی ترقیاتی مسائل سے نپٹنے کے لیے، گوانگسی کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے نے گوانگسی اور آسیان ممالک کے سائنسی تحقیقی اداروں اور کاروباری اداروں کے مابین بنیادی عمومی ٹیکنالوجیز کی مشترکہ تحقیق، ترقی اور عروج کو فعال طور پر فروغ دیا ہے۔ مثال کے طور پر، اس نے گوانگسی یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور تھائی لینڈ کی مہیدول یونیورسٹی کو ” قدرتی چینی اور تھائی دواؤں کے مواد پر مبنی اینٹی ناول کورونا وائرس ادویات پر تحقیق” کرنے میں مدد دی، COVID-19 کے علاج کے لیے دوائیوں کے امتزاج کا طریقہ کار کو مکمل کیا، ناول کوروناوائرس پروٹین کی دنیا کی پہلی سہ جہتی ساخت کا تجزیہ کیا اور اسے حاصل کیا، نئی اینٹی SARS-CoV-2 ادویات کی مزید ترقی کے لیے مضبوط مدد فراہم کی اور اور چین آسیان انفارمیشن ہاربر کمپنی لمیٹڈ کو فلپائن میں ٹیلی کمیونیکیشن انٹرپرائزز سے رابطہ کرنے میں مدد کی تاکہ فلپائن میں سمارٹ سٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز کی ترقی کو بڑھایا جا سکے۔

ذریعہ : ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف گوانگ ژوانگ آٹو نومس ریجن ۔

منسلکہ تصاویر کے لنکس:

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=402014
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=402026