گوانگ چو، چین، یکم اکتوبر/پی آرنیوزوائر/۔۔
رواں سال کے وسط-خزاں میلے کا جشن منانے کے لیے 19 ستمبر کو گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت میں عمدہ عشائیے و تفریح پر مشتمل اک شام منائی گئی جس میں گوانگ چو میں قائم 25 غیر ملکی قونصل خانوں کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ یہ چاند میلہ (مون فیسٹیول) کے نام سے بھی معروف ہے، یہ مشہور میلہ دو ہزار سے زائد سالوں سے چینی تقویم کا حصہ رہا ہے۔
چائنا فارن ٹریڈ سینٹر اور گوانگ ڈونگ صوبے کے دفتر امور خارجہ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ اس تقریب کا مقصد کینٹن میلے کے طویل المیعاد ساتھ پر شرکا کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ شیتو ریور اسٹار ہوٹل کی ایک بادبانی کشتی میں منعقدہ اس انتہائی پرلطف شام میں چائناز فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈائریکٹر وانگ چی پنگ، سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو جیانجن، اور صوبہ گوانگ ڈونگ کے دفتر امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی جیان نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لی جیان نے تمام قونصل خانوں، اور ان کے متعلقہ ممالک کے کاروباری اداروں کا شکریہ ادا کیا، جن کی مدد سے گزشتہ سالوں میں کینٹن میلے نے خوب ترقی پائی ہے۔ وانگ چی پنگ نے بتایا کہ 111 ویں کینٹن میلے میں ایک لاکھ 20 ہزار خریدار (کل کا 60 فیصد) ان ممالک سے تعلق رکھتے تھے جن کے قونصل خانے گوانگ چو میں موجود ہیں۔ انہوں نے 112 ویں کینٹن میلے کے لیے تمام مہمانوں کا پرجوش خیرمقدم کیا، اور توقع ظاہر کی کہ کہیں زیادہ غیر ملکی خریدار اور نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔
عالمی معیشت میں عمومی زوال کے باوجود کینٹن میلہ، اپنی 55 سالہ تاریخ کے ساتھ، ایک انتہائی منافع بخش اور مشہور میلہ ہے۔ کاروباری سودوں کے بے مثال حجم کی تخلیق اور ایک ملین مربع میٹر سے زائد کے نمائشی علاقے کے ساتھ یہ میلہ بڑے پیمانے پر چینی مارکیٹ میں داخلے کا دروازہ سمجھا جاتا ہے۔ مئی میں ختم ہونے والے 111 ویں میلے نے دنیا بھر سے دو لاکھ 10 ہزار سے زائد خریداروں کی توجہ مبذول کرائی، اور بین الاقوامی تجارت کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کینٹن میلہ باقی دنیا کے ساتھ چین کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کر چکا ہے اور گوانگ چو کے قونصل خانوں نے اس عمل میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ قونصل خانے کے عملے نے اہم تقریبات میں شرکت کی اور میلے کا دورہ کرنے والے تجارتی گروہوں کا ساتھ دیا۔ چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ساتھ مل کر کام کر کے قونصل خانوں نے میلے کے فروغ اور غیر ملکی اداروں کی شرکت میں بڑے پیمانے پر اضافے میں بھی مدد دی۔
112 واں کینٹن میلہ 15 اکتوبر سے 4 نومبر 2012ء تک منعقد ہوگا۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp
ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (CFTC)