‫کیمین نے کیمین ایکواسائنسز™ کے صدر کے لئے لیوژئی لئی کا نام دے دیا | Pakistan News Digest

‫کیمین نے کیمین ایکواسائنسز™ کے صدر کے لئے لیوژئی لئی کا نام دے دیا

ژئی لئی بحیثیت صدر کارپوریٹ قیادت میں تبدیلی کی حکمت عملی کے تحت کمپنی کا نیا جدید بزنس یونٹ سنبھالیں گے

شنگھائی، 03 فروری، 2020 / پی آر نیوز وائر/ — کیمین انڈسٹریز، تغذیہ تیار کرنے والا ایک عالمی ادارہ جو دنیا کے 80 فیصد کے لئے اپنی مصنوعات اور خدمات کے ساتھ روزمرہ کی زندگی کے معیار کو مستقل طور پر تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہے، نے لیوژئی لئی کو کیمین ایکواسائینز™ (کمپنی کا عالمی بزنس یونٹ جو مچھلی اور کیکڑے کے کھلے پانی کے شکار سے فارم کی جانب منتقل ہوتی ہوئی ایکواکلچر کی صنعت کو پائیدار حل کے ساتھ خدمات فراہم کرتا ہے ) کا صدر مقرر کردیا ہے۔ ژی لئی کیمین ایکوا سائنس کے پہلے صدر کے پی فلپ کی جگہ سنبھال رہے ہیں، جو کیمین انڈسٹریز کے لئے اسٹریٹجک منصوبوں کی قیادت کرتے رہیں گے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_0cpd3ybd/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

ژئی لئی نے 2018 کے آخر میں، کیمین ایکوا سائنسز کے چیف کمرشل آفیسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے چین کے علاقائی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، اور وہاں کیمین ایکواسائنسز کے کاروبار کی نیچے سے اوپر کی جانب تعمیر کی۔

ڈاکٹر کرس نیلسن، صدر اور سی ای او کیمین نے کہا، “لیو نے کیمین ایکوا سائنسز میں اس وقت شمولیت اختیار کی جب یہ ابھی شروع ہی ہوئی تھی، اور وہ پہلے دن سے ہی ایک اثاثہ اور کاروبارمیں ایک رہبر رہا ہے۔ کے پی نے ہمارنئے عالمی بزنس یونٹ کے لئے ایک مضبوط بنیاد تیار کی ہے، اور میں لیو کی قیادت میں کیمین کو ایکواکلچر کی صنعت میں تسلسل سے آگے بڑھتا دیکھنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔”

ژئی لئی نے گزشتہ دہائی کو تغذیہ اور خوراک کی صنعت میں قائدانہ عہدوں پر گزارا ہے۔ کیمین میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے رائل ڈی ایس ایم این وی کے فوڈ اسپیشلٹی بزنس گروپ کے ایشیاء پیسیفک کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ ڈی ایس ایم کے ساتھ ایشیاء پیسیفک کے علاقے، یورپ اور چین میں متعدد سینئر عہدوں پر بھی فائز رہے۔

ژی لئی نے کہا، ” کیمین ایکواسائینز™ کے آغاز سے ہی ٹیم کا حصہ بننا ایک زبردست تجربہ رہا ہے، اور میں اس شاندار عمل  کو جاری رکھنے کا خواہاں ہوں کیونکہ ہم اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو اور عالمی رسائی کو وسعت دے رہے ہیں۔”https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_pkpt280b/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

زئی لئی نے بیچلر کی ڈگری چین کی شنگھائی یونیورسٹی سے حاصل کی اور نیدرلینڈز کی آر ایس ایم ایریسمس یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ وہ آجکل شنگھائی میں مقیم ہیں اور چین سے کیمین ایکواسائینز™ کی قیادت جاری رکھیں گے۔

کیمین انڈسٹریز کے بارے میں

کیمین انڈسٹریز (www.kemin.com) تغذیہ تیار کرنے والا ایک عالمی ادارہ ہے جو دنیا کے 80 فیصد کے لئے اپنی مصنوعات اور خدمات کے ساتھ روزمرہ کی زندگی کے معیار کو پائیدارطور پر تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ کمپنی انسانوں اور جانوروں کی صحت اور تغذیہ، پالتو جانوروں کی خوراک، ایکوکلچر، نٹراسیوٹیکل، فوڈ ٹکنالوجیز، فصلوں کی ٹکنالوجیز اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں کے لئے 500 سے زیادہ مخصوص غذائی اجزا فراہم کرتی ہے۔

نصف صدی سے زائد عرصہ سے، کیمین صنعت سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے اور 120 سے زیادہ ممالک میں صارفین کو عملی سائنس کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعاتی حل پیش کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ کیمین خوراک، فیڈ اور صحت سے متعلق مصنوعات کے معیار، حفاظت اور افادیت کے اپنے عزم کے ساتھ بڑھتی آبادی کو کھلانے کے لئے غذائی اجزاء مہیا کرتا ہے۔

1961 میں قائم کی گئی، کیمین نجی ملکیت میں ہے، خاندانی ملکیت میں قائم اور چلنے والی کمپنی ہے، جس کے 90 ممالک میں 2،800 سے زیادہ عالمی ملازمین اور کاروبارہیں جن میں بیلجیئم، برازیل، چین، ہندوستان، اٹلی، روس، سان مارینو، سنگاپور، جنوبی افریقہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں صنعتکاری کے ادارے شامل ہیں۔

میڈیا کا رابطہ: ونود کمار آر، کمیونیکیشن منیجر، Vinothkumar.R@kemin.com، +91 99529 50735

© کیمین انڈسٹریز، انکارپوریشن اور اس کی کمپنیوں کا گروپ 2020۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ® TM کیمین انڈسٹریز، انکارپوریشن، یو ایس اے کے ٹریڈ مارکس۔ کچھ بیانات، پروڈکٹ لیبلنگ اوردعوے جغرافیائی لحاظ سے یا حکومتی تقاضوں کے مطابق مختلف ہوسکتے ہیں۔

تصویر- https://mma.prnewswire.com/media/1083245/Leo_Xie_Li_headshot.jpg
لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/901853/New_Kemin_Logo.jpg

   

Related Posts

   

You must be logged in to post a comment Login