- حسن و آرائش کی عالمی رہنما اور کئی مرتبہ پلاٹینم ریکارڈ قائم کرنے والی گلوکارہ خوشبویات کی نئی و جدید رینج تیار کریں گی
نیو یارک، 28 نومبر 2012ء /پی آرنیوزوائر/–
زیبائش و آرائش ابھرتے ہوئے نئے رہنما ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے آج ہر فن مولا گلوکارہ، نغمہ نگار اور فنکارہ کیٹی پیری کے ساتھ مل کر خصوصی خوشبویات کی تیاری اور مارکیٹ کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے ایک حصے کے طور پر کوٹی گلوکارہ کی موجودہ خوشبوؤں کے کامیاب پورٹ فولیو کو بھی تقسیم کرے گا، جو پر اور میاؤ! پر مشتمل ہے، اور یہ فیصلہ فوری طور پر موثر ہوگا۔
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121128/NY16370 )
پیری نے کوٹی کی متاثر کن برانڈ فہرست میں شمولیت اختیار کی جس میں دیگر کے علاوہ کیلون کلائن، کلو، مارک جیکبز اور پلے بوائے شامل ہیں۔
آٹھ مرتبہ گریمی کے لیے نامزد ہونے والی کیٹی پیری اس عہد میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ریکارڈنگ آرٹسٹس میں سے ایک ہے۔ ان کی یادگار البم ٹین ایج ڈریم، جس کی اب تک 5 ملین سے زائد نقول فروخت اور 50 ملین سے زائد سنگل ڈاؤنلوڈز ہو چکی ہیں، دو سال قبل اجراء سے لے کر اب تک ٹاپ 40 البم چارٹس میں برقرار ہے۔ پیری ایک عالمی سپر اسٹار ہیں، جو شائقین سے کھچاکھچ بھرے میدانوں کے ساتھ دنیا بھر کا دورہ کر چکی ہیں، جس میں 2011ء کیلیفورنیا ڈریمز ٹور میں 124ء براہ راست شوز بھی شامل ہیں۔ ا س دورے کو رواں موسم گرما کی ہٹ 3 ڈی فیچر فلم “کیٹی پیری: پارٹ آف می”کے ذریعے دستاویزی شکل دی گئی، جو موسیقی پر پہلے ہی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی دستاویزی فلم بن چکی ہے۔
صدر کوٹی بیوٹی ریناتو سیمیراری نے کہا کہ “ہم کیٹی پیری جیسی تخلیقی و باصلاحیت فنکارہ کو کوٹی میں اپنے ساتھ پانے پر بہت پرجوش ہیں۔ کیٹی جدت پسند و حوصلہ مند ہیں – موسیقی اور زندگی کے لیے ان کی جداگانہ سوچ نئی و جدید خوشبویات کے پیچھے عمدہ خیال کی حیثیت رکھے گی اور ہم پر خوشبو کی تخلیق کے نئے دروازے وا کرنے کی اجازت دے گی۔”
پیری نے کہا کہ “میں کوٹی کے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ جس نے میری کئی پسندیدہ خوشبوئیں تیار کیں۔ مجھے اپنی خوشبوؤں کی دنیا میں نئی چیز پیش کرنے اور ساتھ ساتھ پر اور میاؤ! کو دنیا بھر میں زیادہ قابل رسائی بنانے پر خوشی ہوگی!”
کوٹی اور اس کی خوشبوؤں، کلر کاسمیٹکس اور باڈی کیئر مصنوعات کے پورٹ فولیو کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں
کوٹی زیبائش و آرائش کی عالمی صنعت میں نیا ابھرتا ہوا رہنما ہے جس کی خالص آمدنی سال 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2012ء میں 4.6 ارب ڈالرز رہی۔ 1904ء سے پیرس میں قائم کوٹی زیبائش و آرائش کا ایک خالص ادارہ ہے جو 130 سے زائدممالک اور خطوں میں فروخت ہونے والی معروف خوشبویات، رنگین جمال افزا مصنوعات اور جلد و جسم کی دیکھ بھال کی مصنوعات کے پورٹ فولیو کا حامل ہے ۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکشوں میں ایڈیڈاس، کیلون کلائن، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، رمل اور سیلی ہین سن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔
کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com
کیٹی پیری کے بارے میں
کیٹی پیری نے اپنے سیکنڈ اسٹوڈیو البم، ٹین ایج ڈریم، کی عالمی کامیابی کے ذریعے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سپر اسٹار کا مقام مستحکم کیا، جس نے آغاز ہی سے 8 ممالک میں نمبر ایک ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور 2 سال قبل اجراء سے لے کر اب تک ہر ہفتہ بل بورڈ کے ٹاپ 200 البم سیلز چارٹ میں گزارا ہے۔ وہ واحد خاتون گلوکارہ بنیں جنہوں نے بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ میں ایک البم سے پانچ نمبر ایک سنگلز حاصل کیے (“کیلیفورنیا گرلز،” “ٹین ایج ڈریم،” “فائرورک،” “ای ٹی” اور “لاسٹ فرائیڈے نائٹ”)۔ حال ہی میں جاری ہونے والے خصوصی ایڈیشن، ٹین ایج ڈریم: دی کمپلیٹ کنفیکشن، میں “پارٹ آف می” اور “وائیڈ اویک” کو کیٹی کی سرفہرست 40 چارٹ-ٹاپرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے (جس کی تاریخ ان کے ملٹی پلاٹینم پہلے البم، 2008ء کے ون آف دی بوائز سے جا ملتی ہے، جس نے چار ہٹ سنگلز: “آئی کسڈ اے گرل،” “ہاٹ این کولڈ،” “تھنکنگ آف یو” اور “ویکنگ اپ ان ویگاس” پیش کیے)۔ 2011ء میں انہوں نے اپنے کیلیفورنیا ڈریمز ٹور میں دنیا بھر میں فل ہاؤس شو کیے۔ یہ دورہ ان کی رواں سال کی 3ڈی فیچر فلم، کیٹی پیری: پارٹ آف می، کا موضوع تھا، جو پہلے ہی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی موسیقی دستاویزی فلم بن چکی ہے، اور میڈونا، یو2 اور رولنگ اسٹونز کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔