– ڈیلاویئر نارتھ کمپنیز کے معروف آسٹریلوی مقامات پر خصوصی پیشکشوں اور قدرتی عجائب کا لطف اٹھائیں
ملبورن، آسٹریلیا، 9 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–
ڈيلاویئر نارتھ کمپنیز پارکس اینڈ ریزورٹ آسٹریلیا کے مقامات پر گزارنے کے لیے یہ سال کا سب سے بہترین وقت ہے۔ گریٹ بیریئر ریف میں بحری کچھووں کے انڈے دینے سے لے کر ریڈ سینٹر میں آندھیوں میں بجلی کی کڑک کے حیران کن مناظر تک، ہر کسی کے لیے تعطیلات کے دوران آسٹریلیا نیوزی لینڈ (ڈاؤن انڈر) میں دیکھنے کو کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔
جزیرہ ہیرون، گریٹ بیریئر ریف کے جنوبی کونے پر واقع ہے، جس نے حال ہی میں شاندار زیر آب ماحول کی حیثیت سے اپنا مقام مضبوط کیا ہے، جب اسے مونٹیری، کیلیفورنیا میں مشہور بلیو اوشن فلم فیسٹیول میں کیٹلن سی ویو سروے کے اجراء کے ساتھ منسلک کیا گیا۔ یہ بے مثال زیر آب تجربہ گوگل میپس کے اسٹریٹ ویو، پینورامیو، گوگل+ اور گوگل ورلڈ ونڈرز کے ذریعے دیکھا گیا، جو جزیرہ ہیرون پر غوطہ خوروں کی منتظر زیر آب مہمات کے ذوق کو ظاہر کرتا ہے۔
مختلف مقامات پر قیام کی ہماری پیشکش کے ساتھ سال کے بہترین اوقات میں بذات خود اس عالمی عجوبے کا تجربہ اٹھائیں: جزیرہ ہیرون اور کثیر القیام صفحہ ملاحظہ کریں۔
خصوصی پیشکشوں کا صفحہ دیکھیں۔
ڈیلاویئر نارتھ کمپنیز کے بارے میں
ڈیلاویئر نارتھ کمپنیز دنیا میں سب سے بڑی اور پسندیدہ ترین نجی مہمان نواز کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ تقریباً 100 سال قبل جیکبز خاندان کی جانب سے قائم کردہ اور انہی کی ملکیت یہ مہمان نوازی اور فوڈ سروس میں عالمی رہنما ادارہ ہے۔ اس کے ادارہ جاتی خاندان میں ڈیلاویئر نارتھ کمپنیز پارکس اینڈ ریزورٹس، ڈیلاویئر نارتھ کمپنیز گیمنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ، ڈیلاویئر نارتھ کمپنیز ٹریول ہاسپٹلٹی سروسز، ڈیلاویئر نارتھ کمپنیز اسپورٹسروس، ڈیلاویئر نارتھ کمپنیز انٹرنیشنل اور ٹی ڈی گارڈن کی مالک ڈیلاویئر نارتھ بوسٹن شامل ہیں۔ ڈیلاویئر نارتھ سالانہ 2.6 ارب ڈالرز سے زائد کی ملکیت اور 55 ہزار شریک اداروں کی حامل ہے جو امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نصف ارب صارفین کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.DelawareNorth.com۔