پاپ-ڈانس ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون اپنا البم آئی ایم پیس مین بھارت میں جاری کریں گے

General

نیو یارک، 9 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

بھارت کی معروف میوزک لیبل و تقسیم کاری کمپنی ورلڈ وائیڈ ریکارڈز، جو بدھا بار سیریز، منسٹری آف ساؤنڈ اور بھارت میں 40 سے زائد بین الاقوامی لیبلز کی تقسیم کاری کے خصوصی حقوق رکھتی ہے، معروف الیکٹرو-پاپ ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون کے پہلے البم آئی ایم پیس مین کو بھارت میں جاری کر رہی ہے۔ آئی ایم پیس مین میں سر آئیون کے گانے ہرے کرشنا کی عالمی کامیابی کے باعث، ورلڈ وائیڈ ریکرڈز سر آئیون کے نیو یارک میں قائم لیبل پیس مین میوزک کے ساتھ ایک تقسیم کاری کے ایک مکمل معاہدے میں داخل ہوا۔ ہرے کرشنا اپریل 2011ء میں امریکہ میں بل بورڈ میگزین کے ڈانس کلب سونگس چارٹ میں نمبر 10 تک گیا۔ آئی ایم پیس مین البم بھارت بھر میں جاری کیا گیا تھا۔ سر آئیون 2013ء میں فن کا مظاہرہ کرنے اور اپنے تمام پرستاروں سے ملنے کے لیے بھارت کا 2 ہفتے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس اعلامیہ سے متعلق ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/58390-pop-dance-artist-sir-ivan-releases-his-album-i-am-peaceman-in-india

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121009/MM86805)

امریکہ میں پہلے ہی مقبول اور بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا مکمل طوالت کا البم، آئی ایم پیس مین، 1960ء کی دہائی کے جنگ مخالف گانوں سے متاثرہ ڈانس ری میکس پیش کرتا ہے، جیسا کہ جان لینن کا امیجن، باب ڈائلن کا بلوئن ان دی ونڈ اور بفیلو اسپرنگ فیلڈ کا فار واٹ اٹس ورتھ۔ البم میں پیس آن ارتھ کے عنوان سے اصلی گانا بھی شامل ہے جو امن و محبت پھیلانے اور نفرت اور عدم برداشت کے خلاف جدوجہد کے سر آئیون کے پیغام کو سموئے ہوئے ہے۔

آئی ایم پیس مین البم کا ایک اور سنگل لِو فار ٹوڈے اکتوبر 2011ء میں میوزک ویک میگزین کے اپ فرنٹ کلب چارٹ میں تیزی سے 7 ویں نمبر تک گیا اور فروری 2012ء میں میوزک ویک میزگین کے کمرشل پاپ کلب میں 10 واں نمبر حاصل کیا۔ موخر الذکر چارٹ سر آئیون کے کیریئر کا ایک  اہم سنگ میل ثابت ہوا، کیونکہ وہ پہلی بار ریڈیو پر ٹاپ ٹین میں گئے۔

مزیدمعلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.SirIvan.com / www.wwrindia.com

سر آئیون کے ہٹ سنگل ہرے کرشن کی وڈیو دیکھنے کے لیے، ملاحظہ کیجیے

http://www.youtube.com/watch?v=0disSFmrAZI