میونخ، 19 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–
بویریا کی روایتی کشید گاہ نے 2011ء میں برآمدات کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا: تقریباً 40 فیصد شرحِ نمو کے ساتھ، ایشیا اور بحر الکاہل کا علاقہ سب سے اہم برآمدی مارکیٹ کی حیثیت سے سامنے آ رہا ہے۔
حوالہ در حوالہ: تصویر بذریعہ ای پی اے یورپین پریس فوٹو ایجنسی دستیاب ہے اور بغیر کسی ادائیگی کے مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے: http://www.presseportal.de/story.htx?firmaid=19178
پالانر گیہوں کی بیئر اب بھی اپنی نوعیت کی دنیا کی معروف ترین بیئر ہے۔ یورپی مارکیٹ میں ہونے والی مستحکم فروخت نے نمو کو بدستور تحریک بخشے ہوئے ہے۔ پولینڈ میں فروخت میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا؛ ہسپانیہ نے 10 فیصد نمو دیکھی جبکہ اطالیہ میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پالانر بریوری میں بین الاقوامی سیلز کے سربراہ مارکوس کورتے واضح کرتے ہیں کہ “ہم اپنے برآمدی نتائج پر بہت مطمئن ہیں۔ 40 فیصد نمو کے ساتھ ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے میں مستحکم پیشرفت تمام تر امیدوں و پیش گوئیوں سے بھی زیادہ ہے۔ اس نے ہمیں اپنے اہداف سے 20 فیصد پہنچا دیا ہے۔”
چین کے لیے سیلز ڈائریکٹر مارکو سانتوموارو: “چین ایک بیئر پینے والا ملک ہے۔ روایتی طور پر یہاں لیگر بہت زیادہ پی جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ گندم کی بیئر نہ صرف کچھ نئی ہے – بلکہ یہ ایک ایسی تبدیلی بھی ہے جس کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ ہم نے چین میں زبردست صلاحیتیں دیکھی ہیں۔”
روایتی باویری ماحول میں پالانر براہاسر کا مہمانوں کو تازہ کشید کردہ گندم کی بیئر پیش کرنا ایشیا میں خصوصاً مقبول ہے: کشید کرنے کے 17 میں سے 15 میخانے پہلے ہی بر اعظم میں موجود ہیں۔
پالانر کے برآمدی کاروبار کے مستقبل کو بہتر بنانے کے اہداف بلند ہیں: مارکوس کورتے نے دعویٰ کیا کہ “ہم مارکیٹ میں جدت طراز رہنما کی حیثيت سے پالانر کی موجودہ پوزیشن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اور ہم رواں سال خصوصاً بغیر الکوحل کی گندم کی بیئر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اچھے ذائقے اور صارفی قبولیت کے بلند درجے کے باعث، ہم پہلے ہی اس شعبے سے بہت امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔ اگر یہ سال بھی ویسے ہی رہا جیسا کہ شروع ہوا، تو ہمارا ادارہ 2012ء میں برآمدات میں ایک ملین ہیکٹو لیٹر کے جادوئی آغاز کو حاصل کر لے گا۔”
بین الاقوامی پریس دفتر
پبلک:نیوز جی ایم بی ایچ پریس ایجنسی
الیکزیندرا شولز
اے بی سی-اسٹراس 4-8
20354 ہمبرگ
جرمنی
فون: +49(0)40-866-888-16
فیکس: +49(0)40-866-888-10
ای میل: schulz@publicnews.de
انٹرنیٹ: http://www.publicnews.de
ذریعہ: پالانر بریوری