کلیئر لیک، آئیووا، 14 دسمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–
ٹیم کوئسٹ نے انٹیلی میجک کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے، جو اپنے اسٹوریج پرفارمنس مینجمنٹ تجربے کی وجہ سے معروف ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ٹیم کوئسٹ اپنے گنجائش کے اہتمام کے مکمل حل میں اسٹوریج کی نئی جہت عطا کرے گا۔
ٹیم کوئسٹ کے ڈائریکٹر برائے بزنس ڈیولپمنٹ ایڈسر کیلاگویس نے کہا کہ “اب تک کمپنیوں کے پاس سروسز اور اسٹوریج کے درمیان تعلق کو آسانی سے سمجھنے کا کوئی طریقہ نہ تھا۔ یہ نیا اسٹوریج حل صارفین کو با آسانی دیکھنے کی سہولت دیتا ہے کہ کون سی سروس I/O کے لیے منتظر ہے اور کن خصوصی اسٹوریج آلات پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو تاخیر کا باعث بن رہے ہیں۔ تفصیلی اسٹوریج ڈیٹا کو بزنس سروس، ایپلی کیشن، ورچوئل سرور اور فزیکل سرور ڈیٹا کے ساتھ یکجا کر کے، ہم نے ایک ایسا حل فراہم کیا ہے جو آج کے ڈیٹا سینٹرز میں اخراجات کے اہم محرکات کا بہترین استعمال کر سکتا ہے۔”
ادارے مندرجہ ذیل فوائد کی توقع رکھ سکتے ہیں:
- اسٹوریج کے اخراجات کے مقابلے میں سروس کی بہترین کارکردگی
- تیز رفتار “بنیادی سبب” تجزیہ
- آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی اور گنجائش کے کاروباری اور سروس کے مطابق معائنے
انٹیلی میجک کے بانی اور سی ای او گلبرٹ ہوٹیکامر نے کہا کہ “ہم اپنے اسٹوریج پرفارمنس مینجمنٹ سافٹویئر کو ٹیم کوئسٹ کے CMIS فار اسٹوریج حل میں کلیدی جز کی حیثیت سے شامل کیے جانے پر بہت خوش ہیں۔ یہ ملاپ صنعت میں غیر معمولی کارکردگی مینجمنٹ صلاحیتیں لایا ہے۔”
ٹیم کوئسٹ CMIS فار اسٹوریج ٹیم کوئسٹ کی مصنوعات کے مجموعے کو مکمل کرتا ہے جو اداروں کو اپنی آئی ٹی سروسز کی تکمیل میں مدد دیتی ہیں۔ مجموعہ میں پرفارمنس مینجمنٹ اور رپورٹنگ سے لے کر پرفارمنس مانیٹرنگ اور گنجائش پیمانے تک کی صلاحیتیں شامل ہیں۔
ٹیم کوئسٹ کارپوریشن کے بارے میں
ٹیم کوئسٹ کارپوریشن آئی ٹی سروس آپٹمائزیشن (ITSO) میں ایک عالمی رہنما ادارہ ہے، جو گنجائش اہتمام سافٹویئر میں مہارت رکھتا ہے۔ ٹیم کوئسٹ آئی ٹی اداروں کو مستقل بنیادوں پر سروس کی سطح برقرار رکھنے اور ساتھ ساتھ اخراجات کو کم سے کم رکھنے اور خطرات کو گھٹانے میں مدد دیتا ہے ۔ پرفارمنس ڈیٹا اور بزنس پیمائش کو یکجا کر کے ٹیم کوئسٹ سافٹویئر آئی ٹی اداروں کو اہم کاروباری فیصلوں میں مدد کے لیے درست اور واقعی درکار معلومات فراہم کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں پھیلے ادارے ٹیم کوئسٹ سافٹویئر پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ سروس کی فراہمی اور بہترین مشقوں کو سہارا دینے کے لیے ان کی قبل از وقت مدد کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے www.teamquest.com ملاحظہ کیجیے یا +1-641-357-2700 پر کال کیجیے۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں +46 31 80 95 00 پر اور ایشیا بحر الکاہل میں +852 2824 8510 پر کال کی جائے۔
انٹیلی میجک کے بارے میں
انٹیلی میجک کو انٹرپرائز اسٹوریج شعبے میں کارکردگی کے تجزیے اور صورت گری کی منصوبہ بندی میں صنعت کی جدید اور قابل بھروسہ ترین مصنوعات فراہم کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ ہمارا بنیادی اصول ہے کہ موزوں اسٹوریج پرفارمنس مینجمنٹ کے ساتھ ادارے اپنی ایپلی کیشن کے صارفین کے اطمینان کو بہتر بنا سکتے ہیں، خطرات کو گھٹا سکتے ہیں اور بیک وقت اخراجات بھی کم کر سکتے ہیں۔ قبل از وقت اور پیش بینی کے مطابق پرفارمنس مینجمنٹ نافذ کر کے قیمتی وقت مسائل سے حفاظت پر صرف کیا جا سکتا ہے بجائے اس کے کہ ‘آگ بجھانے’ پر ضایع کیا جائے، اور ادارہ بڑے حجم کی اسٹوریج ہیئت کے بجائے خصوصی طور پر تیار کردہ میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے www.intellimagic.net ملاحظہ کیجیے یا +1-877-815-3799 پر کال کیجیے۔ یورپ، افریقہ اور ایشیا بحر الکاہل میں +31715796000 یہاں رابطہ کیا جائے۔