وینگارڈ نے چھ بین الاقوامی اسٹاک انڈیکس فنڈز کے لیے انڈیکس بنچ مارک فراہم کنندہ کی حیثیت سے ایف ٹی ایس ای کا انتخاب کر لیا

Business & Finance Urdu

– تاریخ کی سب سے بڑی بین الاقوامی انڈیکس فراہم کنندہ بنچ مارک منتقلی

– ابھرتی مارکیٹوں کا دنیا ،کا سب سے بڑا فنڈ، 67 ارب ڈالرز کا وینگارڈ ایمرجنگ مارکیٹس اسٹاک انڈیکس فنڈ، شامل

– ایف ٹی ایس ای عالمی طور پر تیسرا سب سے بڑا ایکوئٹی ای ٹی ایف انڈیکس بنچ مارک فراہم کنندہ بن گیا

– امریکہ میں ایف ٹی ایس ای کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور عالمی سرفہرست 3 پوزیشن کو مستحکم کیا

نیو یارک، لندن، ہانگ کانگ، سڈنی اور ٹوکیو، 2 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشیا نیٹ پاکستان–

ایف ٹی ایس ای گروپ (“FTSE”) کو امریکہ کے سرفہرست تین ایسیٹ مینجمنٹ اداروں میں سے ایک وینگارڈ کی جانب سے چھ بین الاقوامی ایکوئٹی انڈیکس فنڈز کے لیے انڈیکس بینچ مارک فراہم کنندہ کی حیثیت سے منتخب کیا ہے، 27 ستمبر کے مطابق ان فنڈز کے کل اثاثہ جات 170  ارب ڈالرز ہیں۔ یہ فنڈز ایم ایس سی آئی کی جگہ ایف ٹی ایس ای گلوبل ایکوئٹی انڈیکس سیریز میں بنچ مارکس کی منتقلی کریں گے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120424/NY93515LOGO)

یہ کاروباری معاملہ تاریخ کی سب سے بڑی بین الاقوامی انڈیکس فراہم کنندہ بنچ مارک منتقلی کو ظاہر کرتا ہے اور اس میں دنیا کے سب سے بڑے ابھرتی مارکیٹ فنڈ 67 ارب ڈالرز کے وینگارڈ ایمرجنگ مارکیٹس انڈیکس فنڈ اوراس کے ایکسچینج-ٹریڈڈ فنڈ (ٹکر: VWO) شامل ہیں۔ یہ فنڈز ایف ٹی ایس ای ایمرجنگ انڈیکس میں منتقل ہوں گے۔

ایف ٹی ایس ای گروپ کے چیف ایگزیکٹو مارک میک پیس کہتے ہیں کہ “وینگارڈ کے ساتھ آج کا معاہدہ ایف ٹی ایس ای کی عالمی برانڈ کی حیثیت  سے مستقل ترقی کو نمایاں کرتا ہے۔  اس منتقلی کے ذریعے ایف ٹی ایس ای عالمی سطح پر تیسرا سب سے بڑا ایکوئٹی ایکسچینج ٹریڈڈ پروڈکٹ انڈیکس بنچ مارک فراہم کنندہ بن جائے گا، جس کے پاس ایف ٹی آئی سی انڈائسز کے لیے بنچ مارک شدہ ای ٹی ایف اثاثہ جات میں 124 ارب ڈالرز سے زائد ہوں گے۔”

ایف ٹی ایس ای شمالی امریکہ کے صدر جوناتھن ہورٹن نے کہا کہ “یہ معاہدہ ایف ٹی ایس کے نام کو امریکہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں نمایاں کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم کو ظاہر کرتا ہے۔ ایف ٹی ایس ای سرمایہ کاروں کی خاطر حقیقی قدر پیدا کرنے کے لیے امریکہ اور دنیا بھر میں صارفین کے ساتھ طویل المیعاد اور دیرپا تعلقات سے وابستہ ہے۔”

وینگارڈ نے ایک جامع انتخابی عمل کیا، جس نے متعلقہ انڈائسز کے معیار و موزونیت کا جائزہ لیا۔ وینگارڈ چیف انوسٹمنٹ آفیسر گس ساٹر نے کہا کہ “ایف ٹی ایس ای انڈیکسز بہتر تعمیر شدہ اور متعلقہ مارکیٹوں کی جامع کوریج پیش  کرتے ہیں اور وینگارڈ کی مارکیٹ بنچ مارکس کے لیے ‘بہترین مشقوں’ کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ بنچ مارکس ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی بین الاقوامی مارکیٹوں کے لیے جامع اور متنوع کوریج پیش کرتے ہیں۔”

طویل المیعاد لائسنسنگ معاہدہ ایف ٹی ایس ای اور وینگارڈ کے مابین پہلے سے موجود گہرے تعلقات کو مزید وسعت دیتا ہے۔ وینگارڈ دنیا بھر میں 20 سے زائد انڈیکس پورٹفولیوز میں پہلے ہی ایف ٹی ایس ای بنچ مارکس میں استعمال کرتا ہے، جو مجموعی اثاثہ جات کی صورت میں 26 ارب ڈالرز رکھتے ہیں، جس میں نو ای ٹی ایفس جو امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں 13.4 ارب ڈالرز کے کل اے یو ایم میں بنچ مارکڈ ہیں۔ ایف ٹی ایس ای پہلے سے برطانیہ اور کینیڈا میں اعلان کردہ مصنوعات کے ساتھ وینگارڈ کی کی آگے کی بین الاقوامی ترقی میں شراکت دار ہوگا۔

ہدایات برائے مدیران:

ایف ٹی ایس ای گلوبل ایکوئٹی انڈیکس سیریز کا پس منظر

ایف ٹی ایس ای گلوبل ایکوئٹی انڈیکس سیریز ایک معروف عالمی بنچ مارک ہے، جو معروف ایف ٹی ایس ای آل-ورلڈ انڈیکس میں شامل ہے۔

یہ سیریز جدت طرازی کی ایک قابل فخر تاریخ رکھتی ہے، اور چھوٹے، درمیانی اور بڑے کیپ اسٹاکس کو رواں کوریج اختیار کرنے والا اور ترقی یافتہ، جدید ابھرتی ہوئی اور ثانوی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کو شامل کرنے پہلا عالمی بنچ مارک ہے۔

ایف ٹی ایس ای گلوبل ایکوئٹی انڈیکس سیریز پہلا اہم عالمی بنچ مارک تھی جس نے شفاف اور شواہد کی بنیاد پر ملکوں کی زمرہ بندی کا عمل اختیار کیا۔ معروضی معیارات کی بنیاد پر ایف ٹی ایس کا ملکوں کی زمرہ بندیکا عمل مستقبل کے حوالے سے عملی ڈھانچے کی فراہمی کی راہ متعین کرتا ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں ایف ٹی ایس ای پہلا بڑا انڈیکس فراہم کنندہ تھا جس نے جنوبی کوریا کوابھرتے ہوئے سے ترقی یافتہ حیثیت کی جانب منتقل کیا۔

مزید معلومات کے لیے www.ftse.com ملاحظہ کریں۔