ون ڈائریکشن کے گانوں والے ٹوتھ برش کا دنیا بھر میں اجراء، علاوہ شمالی امریکہ

General

–برش بڈیز نے گاتے ہوئے ٹوتھ برش کے زمرے کو چارٹ کے سرفہرست میوزک گروپ کے ساتھ مزید پھیلا دیا

فونٹانا، کیلیفورنیا، 11 دسمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر –

لائسنس یافتہ دستی ٹوتھ برش بنانے والے دنیا کے معروف برانڈ برش بڈیز اور بین الاقوامی میوزک مرچنڈائزنگ کے رہنما ادارے گلوبل مرچنڈائزنگ سروسز نے آج اعلان کیا ہے کہ برش بڈیز کے گاتے ہوئے یعنی سنگنگ ٹوتھ برشز کی انتہائی کامیاب لائن میں پیش کردہ نئے فنکاروں میں ون ڈائریکشن بھی شامل ہوں گے۔ یہ اعلان برش بڈیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انیش پٹیل اور گلوبل مرچنڈائزنگ سروسز لمیٹڈ کے بانی اور مالک بیری ڈرنک واٹر نے کیا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121211/LA27339)

برش بڈیز نے 2011ء کے موسم گرما میں جسٹن بیبر کے دو مقبول عام گانوں پر مشتمل دو مصنوعات جاری کر کے اپنے سنگنگ ٹوتھ برش زمرے کو تخلیق کیا تھا۔ برش بڈیز نے 2012ء میں جسٹن بیبر کے نئے گانوں اور لیڈی گاگا اور LMFAO جیسے نئے فنکاروں کی شمولیت کے ذریعے اس زمرے میں نئی مصنوعات متعارف کروائیں۔
پٹیل کہتے ہیں کہ “ہم اپنے پورٹ فولیو میں دوسرے میوزک گروپ کی حیثیت سے ون ڈائریکشن کی شمولیت پر بہت خوش ہیں اور خاص طور پر ان کے آبائی ممالک برطانیہ اور آئرلینڈ میں اجراء کے حوالے سے بہت پرجوش بھی۔ ہماری مصنوعات فنکاروں کو انوکھے انداز میں پیش کرنے کے لیے مشہورہیں اور ہماری پیکیجنگ صارفین کو ہر مرتبہ برش پر دو گانے سننے کا موقع دیتی ہے اور ساتھ ساتھ پیک رہنے کی صورت میں پروڈکٹ کو محفوظ و صحت بخش رکھتی ہے۔”

برش بڈیز اورل کیئر زمرے میں ون ڈائریکشن کا تین میں سے ایک لائسنس یافتہ ہے۔ برش بڈیز نے سنگنگ ٹوتھ برش بنانے کے لیے ون ڈائریکشن کا نام، ملتی جلتی شکلیں اور گانے استعمال کرنے کے لیے شمالی امریکہ کے علاوہ باقی دنیا بھر کا اجازت نامہ حاصل کیا ہے۔
ون ڈائریکشن اراکین نیال ہوران، لیام پین، ہیری اسٹائلس، لوئس توملن سن اور زین ملک پر مشتمل ہے، جو 2010ء میں دی ایکس فیکٹر یو کے میں آڈیشن دینے کے بعد یکجا ہوئے۔ ان کا پہلا البم، اپ آل نائٹ، 16 ممالک میں نمبر ایک پر پہنچا، اور دنیا بھر میں اس کے تین ملین سے زائد البمز، 8 ملین سنگلز اور ایک ملین ڈی وی ڈیز فروخت ہوئیں۔ گروپ ٹوئٹر پر تقریباً سات ملین فالوورز اور فیس بک پر 10 ملین لائیکس کا بھی حامل ہے۔

برش بڈیز اور گلوبل مرچنڈائزنگ سروسز کے بارے میں
http://www.brushbuddies.com/aboutpr

رابطہ: جیسیکا ریزا، ڈائریکٹر آف کنزیومر پروڈکٹس
فون: +1-877-274-8358، ایکسٹینشن: 120
ای میل: jessica@brushbuddies.com
رابطہ: جیف میلن، ڈائریکٹر آف مارکیٹنگ
فون: +1-877-274-8358 ایکسٹینشن: 119
ای میل: pr@brushbuddies.com