لاس اینجلس، 6 دسمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–
“انسانی جسم میں تجدیدی بحالی کی سائنس” کے بانی اور معروف حیاتی اور طبی سائنس دان ڈاکٹر رونگ سیانگ سو نے سویڈن کے ادارے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ میں نوبل اسمبلی، جسے Nobelforsamlingen بھی کہا جاتا ہے، کے خلاف ایک مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ میں نوبل اسمبلی وہ ادارہ ہے جو علم عضویات اور طب میں نوبل انعام دیتا ہے۔ مقدمہ ریاست کیلیفورنیا، اورنج کاؤنٹی سینٹرل جسٹس سینٹر کی اعلیٰ عدالت میں دائر کیا گیا ہے جس میں ہتک عزت اور غیر منصفانہ مقابلے کا الزام لگایا گیا ہے۔
دنیا کے معروف سائنسدانوں میں سے ایک ڈاکٹر سو نے “تجدیدی خلیہ” کی موجودگی کو 1984ء میں دریافت کیا تھا جس کی 2000ء کے بعد (امریکی پیٹنٹ 6991813B2) کیراٹن-19 مثبت اسٹیم سیل کی حیثیت سے تصدیق کی گئی، انہوں نے یہ دریافت جلنے کے علاج کے لیے اپنی تحقیق کے دوران کی، جس سے 73 ممالک میں 20 ملین سے زائد جلنے والے مریضوں کو فائدہ پہنچا، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مدعا علیہان، نوبل اسمبلی، کی جانب سے دیے گئے بیان کے باعث عوام میں ڈاکٹر سو کی اچھی ساکھ اور شہرت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ نوبل اسمبلی نوبل انعام کے اعلانات کی وجہ سے ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور ہر بڑے خبری اور عالمی اشاعتی ادارے نے انہیں کوریج دی، جو ثابت کر رہا ہے کہ وہ غلط معلومات پھیلا کر کسی بھی شخص کے خلاف لوگوں کے نقطہ نظر پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر سو نے کہا کہ “مقدمہ دائر کرنے کے لیے میری بنیادی ترجیح انسانیت اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کے لیے اکیڈمی کے غلط اور گمراہ کن بیانات کی وضاحت کرنا تھی، حیاتی سائنس پر تحقیق کو انسانی زندگی کی فطرت کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔”
8 اکتوبر 2012ء کو عضویات یا طب 2012ء میں نوبل انعام “پختہ خلیات کو پلیوری پوٹنٹ کرنے کے لیے ری پروگرام کرنے کی صلاحیت کی دریافت” پر مشترکہ طور پر سر جان بی گورڈن اور شنیا یاماناکا کو دیا گیا تھا، جسے ذرائع ابلاغ نے بہت بڑے پیمانے پر کور کیا۔
انتخاب کے حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے خلاصے میں، نوبل اسمبلی نے سائنسدانوں کی دریافت کو بیان کیا ہے۔ نوبل اسمبلی دعویٰ کرتا ہے کہ سائنس دانوں کی دریافت “خلیاتی تفریق اور مختلف حالتوں کی صورت پذیری کی ہماری سوجھ بوجھ میں مثالی تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے۔” خلاصہ یہاں تک دعویٰ کرتا ہے کہ “مل جل کر گورڈن اور یاماناکا نے خلیاتی تفریق کی ہماری سمجھ کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ عموماً انتہائی مستحکم امتیازی حالت کو غیر مقفل کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ پلیوری پوٹنسی کی طرف پلٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس دریافت نے بنیادی طور پر نئی تحقیق کے دروازے وا کیے ہیں، اور بیماریوں کی ساخت کا مطالبہ کرنے کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔”
ڈاکٹر سو سمجھتے ہیں، اور الزام لگاتے ہیں کہ نوبل اسمبلی کی جانب سے دیا گیا بیان غلط ہے کیونکہ ایک دہائی قبل یہ دریافت انہوں نے کی تھی، اس لیے ان کی مثالی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ نوبل اسمبلی کہتی ہے کہ نوبل پرائز جیتنے والے سائنسدانوں نے “خلیاتی تفریق کی ہماری سوجھ بوجھ کو بدل کر رکھ دیا گیا ہے” کیونکہ “انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ عموماً انتہائی مستحکم امتیازی حالت کو غیر مقفل کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ پلیوری پوٹنسی کی طرف پلٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔” ان سائنسدانوں نے ایسا کوئی مظاہرہ نہیں کیا۔ یہ دس سال پہلے ڈاکٹر سو تھے جنہوں نے یہ دریافت کیا جب انہوں نے بتایا کہ ان کی دریافت کس طرح سومیٹک خلیے کی صلاحیتوں کو سیٹو میں پولیوری پوٹنٹ اسٹیم سیل میں تبدیل کرتی ہے۔
نوبل اسمبلی نے “غیر مقفل” کا لفظ استعمال کیا ہے جو بیان کی عدم صداقت کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ یہ کہتا ہے کہ نوبل انعام جیتنے والے سائنسدان ایک سومیٹک خلیہ کی اپنی پلیوری پوٹنٹ حالت میں تبدیل ہونے کی فطری صلاحیت کو قدرتی طریقے سے جوڑ رہے ہیں جو خلیے کی ساخت کو تبدیل نہیں کرے گی۔ اگر نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں کی دریافت ایک سومیٹک خلیے کو سالم اور بغیر تبدیل کیا ہوا رکھتی ہے، جیسا کہ ڈاکٹر سو کی دریافت تھی، تو بیان سچ اور درست ہوتا۔ لیکن نوبل انعام سائنسدانوں کی دریافت دراصل ایک متبادل خلیے کی تخلیق ہے جس کا انسانی جسم کے پلیوری پوٹنٹ اسٹیم سیل سے کوئی تعلق نہیں۔ اکیڈمی نے غلط بیان دیا کہ “اس دریافت نے بنیادی طور پر نئی تحقیق کے دروازے وا کیے ہیں، اور بیماریوں کی ساخت کا مطالبہ کرنے کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں” جو بذات خود درست نہیں ہے۔
مدعا علیہان کی جانب سے دیے گئے بیانات غلط اور سائنسدانوں کی برادری، کاروباری اداروں، ممکنہ سرمایہ کاروں کی نظر میں ڈاکٹر سو کی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے اور متعدد اہم بین الاقوامی کانفرنسز میں سرفہرست کلیدی مقرر کی حیثیت سے ان کے انتخاب کی صلاحیتوں پر انگلی اٹھانے کے مترادف ہیں۔
کیلی فورنیا میں پلین ٹف کی نمائندگی ایڈرنٹ لا گروپ نے کی ہے، مقدمہ نمبر 30-2012-00615804۔ براہ مہربانی جین ویسٹ گیٹ سے 336.608.4439 پر یا چیرل ریلی سے 703.683.1798 پر رابطہ کیجیے۔