-مرکزی سروسز پروڈکٹ پورٹ فولیو کی توسیع – آپریٹرز کو جدید سروسز کو تیزی سے شروع کرنے کی سہولت پیش
رچرڈسن، ٹیکساس، 6 نومبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکیستان–
موبائل آپریٹرز کے لیے بنیادی ڈھانچے کے حل پیش کرنے والے معروف جدت کار میوینر سسٹمز نے آج تصدیق کی ہے کہ جی ایس ایم اے کی رچ کمیونی کیشنز سروسز کا آر سی ایس 5 ورژن کو ادارے نے اپنے مرکزی سروسز پروڈکٹ پورٹفولیو میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت اسے پہلا ادارہ بناتی ہے جو وائس، وڈیو اور میسیجنگ سلوشنز سمیت مکمل آر سی ایس 5 حل پیش کرے گا۔
جدید ترین آر سی ایس معیار آر سی ایس 1-4 اور آر سی ایس-ای وی 1.2 کو بہم مہیا کرتا ہے – جو ایس ایم ایس/ایم ایم ایس میں سروس انٹرورکنگ کے لیے کنورجڈ آئی پی میسیجنگ (CPM) کا اضافہ کرتا ہے اور موبائل کیریئرز کے لیے ایک دوسرے کے نیٹ ورک پر خدمات کی مکمل انٹرآپریبلٹی کو ممکن بناتا ہے۔
یہ تصدیق میٹرو پی سی ایس کی جانب سے 31 اکتوبر کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جس میں اُس نے اپنے میوینر سے لیس آر سی ایس 5 سروسز کے پہلے کمرشل آغاز کو ممکن بنایا ہے۔ اس اجراء کے نتیجے میں میٹرو پی سی ایس نئی جدید خصوصیات پیش کر رہا ہے جیسا کہ سماجی موجودگی کے ذریعے بہتر کی گئی موبائل ایڈریس بک اور ایک کلک پر مواد کی شیئرنگ، آئی پی وی وائس اور وڈیو کالنگ، اور تھریڈڈ ملٹی میڈیا پیغام کاری۔ میٹرو پی سی ایس اپنی آر سی ایس 5.0 سروسز کو فوری طور پر نئی سروسز کی حیثیت سے اُسی میوینر ایم ون (ر) پلیٹ فارم پر جاری کرنے کے قابل تھا تاکہ میٹرو پی سی ایس کے مارکیٹ میں پہلے وائس اوور ایل ٹی ای (VoLTE) سروس کو ممکن بنائے۔
میوینر سسٹمز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پردیپ کوہلی نے کہا کہ “آپریٹرز جدید سروسز اور خیالات کی جانب دیکھ رہے ہیں تاکہ وہ ایل ٹی ای نیٹ ورکس پر اپنی سرمایہ کاری سے مالی فائدہ اٹھا سکیں، اور مبینہ اوور-دی-ٹاپ (OTT) فراہم کنندگان اور دیگر مقابل اداروں کے خلاف مسابقتی برتری حاصل کر سکیں اور ان کا مقابل کر سکیں۔ آر سی ایس ان سروسز کو فوری طور پر فراہم کرنے اور اپنے مرکزی ایل ٹی ای نیٹ ورکس بنانے کے دوران آپریٹرز کے لیے سرمایہ کاری پر بہتر فائدے سمیٹنے میں مدد دے سکتا ہے۔”
جی ایس ایم اے نے رچ کمیونی کیشن سروس کے جلد نفاذ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں جوین ٹ م تصدیق شدہ سروسز کا مجموعہ شامل ہے جو میوینر اور میٹرو پی سی ایس کے جدید معیار پر منحصر ہے۔ جوین حاضریت، تحفظ، سروس کے معیار اور انٹرکنکشن کی نمائندگی کرتی ہے اور آر سی ایس سروسز کو ایک عالمی ‘چہرہ’ دینے کی خاطر آپریٹرز کے استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ جوین برانڈ کے ذریعے صارفین جانیں گے کہ ڈیوائس آر سی ایس سے لیس ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ خود کار طور پر چیٹ، وڈیو، کالز یا فائلوں کے ذریعے کسی بھی وقت ‘جاننے اور ظاہر’ کرنے کے طریق جانتی ہے۔
جی ایس ایم اے کے سینئر ڈائریکٹر اتیلیو زانی نے کہاکہ “ہمارا ماننا ہے کہ تمام موبائل سبسکرائبرز سروسز کی بڑھتی ہوئی تعداد آر سی ایس کی فراہم کردہ اور نئی آئی پی بیسڈ کمیونی کیشنز سروسز کی مارکیٹ رفتار کا لطف اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔ جی ایس ایم اے کا جوین تصدیق شدہ عمل آپریٹرز کو اپنے صارفین کے لیے اس علم کے ساتھ سروسز کے جدید مجموعے فوری طور پر پیش کرنے کے قابل بناتا ہے کہ وہ دنیا بھر میں روانی سے انٹرآپریٹ کریں گے۔”
میوینر کے آر سی ایس ایپلی کیشن سرورز کے مجموعے – بشمول پریزنس سرور، ایم ایم ٹیل ٹیلی فونی ایپلی کیشن سرور (TAS)، رچ میسیجنگ سرور (RMS)- تمام ایم ون (ر) کنورجنس پلیٹ فارم پر مبنی ہیں جو کیریئر کے نیٹ ورک کی تبدیلی کو سادہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
میوینر موبائل ورلڈ کانگریس میں آر سی ایس کے عملی مظاہرے کے ساتھ بوتھ 6E60 پر موجود ہوگا۔ اگر آپ مظاہرے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے تو marketing@mavenir.com پر رابطہ کیجیے۔
میوینر سسٹمز کے بارے میں:
میوینر دنیا بھر کے وائرلیس آپریٹرز کے لیے مرکزی وائس، وڈیو اور پیغام کاری حل پیش کرتا ہے، جو ایم ون (ر) کنورجنس پلیٹ فارم پر مبنی ہیں۔ میوینر کے ویلیو ایڈڈ آئی ایم ایس اور کلاؤڈ بیسڈ حل وی او ایل ٹی ای اور آر سی ایس جیسی نئی زبردست سروسز، اور 4جی کی جانب ہجرت کرنے والے سبسکرائبرز اور سروسز کے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بے مثال جدید حل کی فراہمی پرانے مرکزی نیٹ ورکس کی تبدیلی کو ممکن بناتی ہیں۔ یہ حل شمالی امریکہ اور یورپی مارکیٹوں کے صارفین کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ www.mavenir.com
رابطہ برائے امریکی ذرائع ابلاغ:
سمانتھا گرانٹ/ ولیری کرسٹوفرسن
گلوبل رزلٹس کمیونی کیشنز (GRC)
+1-949-608-0276
Mavenir@globalresultspr.com