میوینر سسٹمز میٹرو پی سی ایس کے لیے وافر کمیونی کیشنز سروسز کو سپورٹ کرتا ہے

-میٹرو پی سی ایس پہلا 4جی ایل ٹی ای موبائل سروس فراہم کنندہ ہے جو آر سی ایس لانچ کرے گا، وی او ایل ٹی ای پلیٹ فارم کے لیے قوت

رچرڈسن، ٹیکساس، 6 نومبر 2012ء/–

4 جی ایل ٹی ای آپریٹرز کے لیے موبائل بنیادی ڈھانچے کے حل بنانے والے معروف جدت کار میوینر سسٹمز نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے جی ایس ایم اے 5.0 معیار پر مبنی 4جی ایل ٹی ای نیٹ ورک پر رچ کمیونی کیشن سروسز (RCS) کے پہلے عالمی کمرشل اجراء کو سہارا دینے کے لیے میٹروپی سی ایس کو اپنے ایپلی کیشن سرورز کا مجموعہ فراہم کیا ہے۔

میوینر وی او ایل ٹی ای حل، جسے رواں سال کے اوائل میں میٹرو پی سی ایس نے کمرشل بنیادوں پر  جاری کیا تھا، ایک پلیٹ فارم ہے جو میٹرو پی سی ایس کو 4 جی ایل ٹی ای نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھانے اور مختلف سروسز کو فوری طور پر پیش کرنے اور اپنے صارفین کے لیے نئی قدر پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جی ایس ایم اے لائسنس یافتہ جوین ٹ م برانڈ کے تحت میٹرو پی سی ایس کو آر سی ایس پلیٹ فارم میوینر کے آئی ایم ایس کور اور ایپلی کیشن سرور پر نافذ کیا گیا، یوں وہ صوتی اور بنیادی پیغام کاری سے کہیں آگے کا تجربہ فراہم کر کے صارفین کو ایک مرکزی اور صاف راستہ فراہم کرے گا کہ وہ گروپ فوری پیغام کاری یا چیٹ، وائی فائی کالنگ اور وڈیو اوور وائی فائی کالنگ، اور ساتھ ساتھ مواد کی سادہ شیئرنگ، جیسی بھرپور سروسز استعمال کریں۔ جوین بائے میٹرو پی سی ایس اِس وقت سام سنگ گلیکسی اٹین ٹ م 4 جی پر دستیاب ہے۔

میوینر سسٹمز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پردیپ کوہلی نے کہا کہ “آل-آئی پی نیٹ ورکس پر منتقلی موبائل کیریئرز کے لیے حقیقتاً ایک سفر ہے اور میٹرو پی سی ایس کی جانب سے نئی سروسز پیش کرنے میں تیزی کے ساتھ وہ مستقبل پر نظریں رکھنے والے آپریٹرز کے لیے دروازے کھولتی ہے۔ میوینر اپنی نیٹ ورک سروسز  میں تبدیلی اور مرکزی آئی پی بیسڈ کمیونی کیشن سروسز کے ذریعے قدر فراہم کرنے کے وژن میں مدد کے لیے میٹرو پی سی ایس اور دیگر ٹیئر  1 آپریٹرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔”

میوینر کے آر سی ایس 5.0 ایپلی کیشنز کا مجموعہ، جس میں پریزنس ایور، کانٹینٹ سرور اور رچ میسیجنگ سرور شامل ہیں، ایم ون (ر) کنورجنس پلیٹ فارم پر مبنی ہے جو کیریئرز کی نیٹ ورک تبدیلی کو سادہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

میوینر سسٹمز کے بارے میں:

میوینر دنیا بھر کے وائرلیس آپریٹرز کے لیے مرکزی وائس، وڈیو اور پیغام کاری حل پیش کرتا ہے، جو ایم ون (ر) کنورجنس پلیٹ فارم پر مبنی ہیں۔ میوینر کے ویلیو ایڈڈ آئی ایم ایس اور کلاؤڈ بیسڈ حل وی او ایل ٹی ای اور آر سی ایس جیسی نئی زبردست سروسز، اور 4جی کی جانب ہجرت کرنے والے سبسکرائبرز اور سروسز کے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بے مثال جدید حل کی فراہمی پرانے مرکزی نیٹ ورکس کی تبدیلی کو ممکن بناتی ہیں۔ یہ حل شمالی امریکہ اور یورپی مارکیٹوں کے صارفین کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ www.mavenir.com

رابطہ برائے امریکی ذرائع ابلاغ:

سمانتھا گرانٹ/ ولیری کرسٹوفرسن

گلوبل رزلٹس کمیونی کیشنز (GRC)

+1-949-608-0276

Mavenir@globalresultspr.com