- لاطینی امریکی مالیاتی ادارہ چین کی ڈم سم مارکیٹ میں آغاز کرے گا
– ابتدائی پیشکش کی طلب دوگنی، ایشو کی 600 ملین رینمبنی (CNY) کے ساتھ کلوزنگ
ہانگ کانگ، 7 دسمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–
فنڈنگ ذرائع اور ان کی سرمایہ کاری بنیاد کو متنوع بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ترقیاتی بینک سی اے ایف نے رینمنبی (CNY) بونڈ مارکیٹ میں قدم رکھتے ہوئے چینی کرنسی میں پہلا بونڈ جاری کر کے اپنی بین الاقوامی موجودگی کو پھر سے قائم کیا ہے۔<
یہ عمل، 2015ء میں 3,55 فیصد کوپن کے حامل واجب الادا 1.2 ارب چینی ین کی مضبوط طلب کے ساتھ، 600 ملین چینی ین (100 ملین ڈالرز) کے لیے تھا۔<
یہ بتانے کے بعد کہ انسٹیٹیوشن لاطینی امریکہ میں مارکیٹ کے بڑے ایشورز میں سے ایک ہے، سی اے ایف کے صدر انریک گارسیا نے کہاکہ “ہماری بہترین کریڈٹ ریٹنگز، سالوں میں پیش کردہ مالیاتی استحکام اور حصص یافتہ اقوام کی سپورٹ سی اے ایف کو مشہور مارکیٹوں میں ایک بھروسہ مند ایشور بناتا ہے۔”
یہ ایشو – بہ رہنمائی ایچ ایس بی سی اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ- ایشورز کے انتہائی منتخب گروپ کے حصے کے طور پر نئی مارکیٹوں میں ادارے کی متحرک شرکت کو مضبوط بناتا ہے، اور لاطینی امریکہ میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے دیگر خطوں سے فنڈز کو کھینچ کر اپنا متحرک کردار ظاہر کر رہا ہے۔
جناب گارسیا نے کہا کہ “مختلف کیپٹل مارکیٹوں میں انسٹیٹیوشن کی مستقل موجودگی نے اس کے لیے 2012ء میں تقریباً 2.8 ارب ڈالرز ایشو کرنا ممکن بنایا۔”<
سی اے ایف کی سرمایہ کار بنیاد کا تنوع اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں ہانگ کانگ، سنگاپور، تائیوان، کوریا، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز اور لکسمبورگ اور دیگر ممالک کے 40 سرمایہ کار شامل ہیں۔<
1993ء سے 2012ء تک سی اے ایف بونڈ تعیناتی کل تقریباً 17 ارب ڈالرز کی تھی، جو لاطینی امریکہ میں ترقیاتی منصوبوں کی برابر کی سطح پر ہے۔
سی اے ایف قرضہ جات اور ضمانتوں، مالی مشاورت کی سروس اور سرمایہ کاری بینکاری، ٹریژری سروسز، ایکوئٹی انوسٹمنٹس اور تکنیکی تعاون ودیگر صورتوں میں سرکاری و نجی دونوں شعبوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل مختلف مالیاتی سروسز پیش کرتا ہے۔
سی اے ایف – لاطینی امریکہ میں ترقیاتی بینک – کا مقصد سرکاری و نجی شعبوں میں منصوبوں میں سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کی فراہمی اور دیگر خصوصی سروسز فراہم کر کے تحفظ پذیر ترقی اور علاقائی تکمیل کو فروغ دینا ہے۔ 1970ء میں قائم ہونے والا یہ ادارہ اس وقت 18 حصص یافتگان ممالک رکھتا ہے – جن میں سے 16 لاطینی امریکہ اور کیریبین میں، اور دوسرے ہسپانیہ و پرتگال ہیں- اور 14 نجی بینکوں کا حامل ہے، اور خطے میں کثير
سطحی مالیات کے ساتھ اس حوالے سے معلومات کا اہم ترین ذریعہ بھی ہے۔ مزید معلومات www.caf.com پر۔