سی جی اے پی نے 2012ء فوٹوگرافی مقابلے کے فاتح کا اعلان کر دیا

واشنگٹن، 23 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

2012ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے فاتح ترکی کے یاووز ساری یلدز ہیں۔ ان کی تصویر نے دنیا بھر کے 80 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور اور غیر پیشہ ور فوٹوگرافرز کی پیش کردہ ریکارڈ 2500 تصاویر میں سے کامیابی حاصل کی۔ تصویر “تارکول کا دھواں” اک ایسے شخص کو ظاہر کرتی ہے  جو مقامی مارکیٹ میں بیچنے کے لیے تارکول نکال رہا ہے۔

اس اعلامیہ سے منسلک ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/56882-cgap-announces-winner-of-2012-photography-contest

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121023/MM97983)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110412/MM81963LOGO)

ماضی میں ایک معروف ترک بینک میں چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں کے لیے ذمہ دار اسسٹنٹ جنرل مینیجر رہنے والے ساری یلدز نے کہا کہ “میں نے 2004ء میں فوٹوگرافی شروع کی۔ جلد ہی یہ میرا شوق بن گیا۔ بینکاری کے 25 سالہ کیریئر کے بعد میں نے 2009ء میں استعفیٰ دے دیا۔ اب میں کل وقتی فری لانس فوٹوگرافر ہوں۔”

ججوں نے دنیا بھر سے 28 دیگر تصاویر کو بھی فائنلسٹ قرار دیا، جنہیں اپنی تکنیکی مہارتوں، جذباتی اثر یا مالیاتی شمولیت کی کہانی پیش کرنے کی صلاحیت کے باعث نمایاں کیا گیا۔ خصوصی طور پر چین کے وانگ سیاؤہونگ کی تیسرا انعام جیتنے والی تصویر “خوشی”، جسے ججوں کے پینل نے اس کی جذباتی توانائی کے باعث سراہا۔

تصویر خانے اور فاتحین کی مکمل فہرست کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.cgap.org/news/cgap-announces-winners-2012-photography-contest

ساتویں سال میں داخل ہونے اس مقابلے کو 80 سے زائد ممالک کے فوٹوگرافرز نے اب تک کا سب سے سخت مقابلہ بنایا۔ تصاویر کو ان کی قوتِ تخلیق، تکنیکی مہارت، بناوٹ، مجموعی اثر اور جمالیاتی وصف کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ ججوں کا پینل واشنگٹن پوسٹ کی فوٹو ایڈیٹر این فیرر، نیشنل جیوگرافک میں فوٹو ایڈیٹر کرس کومبس، سٹی گروپ میں ڈائریکٹر فائن آرٹس سوزین لیماکس اور کورکن اسکول آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں ڈائریکٹر نیو میڈیا فوٹوجرنلزم سوسن اسٹرنر شامل تھیں۔

سالانہ سی جی اے پی تصویری مقابلے کا مقصد نو آموز اور پیشہ ور فوٹوگرافرز کی شاندار فوٹوگرافی کو نمایاں کرنا ہے جو مائیکروفنانس کے استعمال سے گزر بسر کرنے والے غریب افراد کو مختلف انداز میں ظاہر کرے اور یہ کہ مالیاتی شمولیت کس طرح غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔ رواں سال کا سب سے بڑا انعام تصویری آلات و لوازمات کے لیے 2 ہزار ڈالرز کا گفٹ سرٹیفکیٹ ہے۔

سی جی اے پی تصویری مقابلے کے بارے میں مزید سوالات کے لیے جینیٹ تھامس سے jthomas1@worldbank.org پر رابطہ کریں۔

سی جی اے پی کے بارے میں

سی جی اے پی (کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پؤر) مائیکروفنانس کی ترقی کے لیے ایک معروف بین الاقوامی ذریعہ ہے۔ سی جی اے پی مالیاتی صنعت، حکومتوں اور سرمایہ کاروں کو دنیا بھر میں غریب افراد کے لیے مالیات کو موثر انداز میں توسیع دینے کے حوالے سے معروضی معلومات، ماہرانہ رائے، اور جدید حل فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات: www.cgap.org

رابطہ: جینیٹ تھامس، دفتر، +1-202-473-8869، موبائل، +1-202-744-4829، jthomas1@worldbank.org