( غیر امریکی گزرگاہوں کے لیے)
سیگ منی ٹرانسفر
لاس اینجلس، 14 دسمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–
سیگ کارپوریشن (“سیگ”) نے آج نئے لوگو “سیگ منی ٹرانسفر” کا اعلان کر دیا، جو کوائن اسٹار منی ٹرانسفر کی جگہ لے گا، اور غیر لاطینی امریکی ٹرانزیکشنز پر توجہ کا حامل سیگ کا بین الاقوامی برانڈ ہے۔
سیگ کارپوریشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گولرمو دے لا وینا نے کہا کہ “ہم اپنے غیر لاطینی امریکی صارفین کے لیے نئی عالمی برانڈ سروسنگ کی حیثیت سے سیگ منی ٹرانسفر کے اعلان پر بہت پرجوش اور سرگرم ہیں۔ یہ ایک عالمی ادارے کی حیثیت سے ہمارے ارتقاء میں اک نیا باب ہے۔ ہم سیگ کو ایک عالمی نام کی حیثیت سے مضبوط کرنے پر مزید متوجہ اور پرعزم ہیں۔” نیا لوگو زیادہ مضبوط اور صاف ہے جو ہمارے موجودہ اور نئے صارفین کے ساتھ طوالت اور بھروسے کی علامت ہے۔
جناب دے لا وینا نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “نئےجاری شدہ لوگو کے ساتھ ایجنٹ اور صارفین 145 ممالک، 6 براعظموں اور دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر بہترین خدمات کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔ ہمارا وعدہ ہے کہ دنیا بھر میں بینکاری اور اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، تاکہ مل جل کر مکمل ذمہ داری اور تعظیم کے ساتھ بہترین صارفی سروس مہیا کرنا جاری رکھیں۔”
سی ای او نے مزید کہا کہ آنے والے ہفتوں میں کمپنی ہمارے نئے لوگو میں آنے والی تبدیلی پر ایک دلچسپ مہم شروع کر رہی ہے اور دنیا بھر میں اپنے صارفین اور شراکت داروں میں شعور اجاگر کرے گی۔
سیگ کارپوریشن کے بارے میں
سلمار، کیلیفورنیا میں صدر دفاتر کے ساتھ سیگ رقوم کی منتقلی کا ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو تسلیم شدہ و بھروسہ مند ہے اور 6 براعظموں کے تقریباً 145 ممالک میں ایک جامع و مستحکم عالمی نیٹ ورک کے ذریعے عمدہ و خصوصی طور پر تیار کردہ خدمات فراہم کرنے کے لیے بہترین ساکھ رکھتا ہے۔ سیگ کے بارے میں مزید معلومات کے ملاحظہ کیجیے www.sigue.com۔
رابطہ: کارمن استرادا
+1-818-493-4531