نیو آرک، نیو جرسی، 30 اکتوبر 2012ء / پی آر نیوز وائر / –
جرنل آف کامرس نے جے او سی اراکین کو مطلع کرنے کے لیے ایک خصوصی ویب سائٹ سیکشن بنایا ہے کہ کس طرح سمندری طوفان سینڈی نے سلسلہ فراہمی کے ڈھانچے کو متاثر کیا ہے۔ مکمل کوریج http://www.joc.com/special-topics/hurricane-sandy پر آن لائن دستیاب ہے۔ سمندری طوفان سینڈی اہم فضائی، سڑک اور ریل کے بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچانے اور اہم بندرگاہوں کی بندش کے بعد سلسلہ فراہمی میں شدید رکاوٹ کا باعث بنا ہے۔ جے او سی کے مدیران اس ہفتے کے تباہ کن طوفان اور اسکے اثرات کی خبریں اور تازہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کام کر رہے ہیں، جے او سی کا سمندر طوفان سینڈی سے متعلق خصوصی صفحہ ملاحظہ کریں۔
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121030/NY03018)
شدید طوفان، جس نے مشرقی امریکا کے حصوں بشمول نیو یارک اور نیو جرسی کے حصوں کو تباہ کیا، کے باعث ریاستہائے متحدہ امریکا میں، سے یا اندرون ملک سامان بھیجنے اور وصول کرنے والوں کو فضائی اور زمینی راستوں کے ذریعے ترسیل میں تاخیر کی توقع رکھنی چاہیے۔ہانگ کانگ ایسوسی ایشن آف فرائیٹ فارورڈنگ اینڈ لاجسٹکس کے چیئرمین پاؤل تسوئی نے کہا کہ سلسلہ فراہمی میں تاخیر کئی دنوں تک جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “متعدد کیریئرز نے کل (بروز پیر) اپنی پروازیں منسوخ کردیں اور موسم کی صورتحال آج کی روانگی پرواز کا تعین کرے گی۔ میرے خیال میں جے ایف کے پر ذخائر کے باعث کچھ تاخیر ہو گی اور ہر ایک کو ترسیل کو بہت احتیاط سے دیکھنا ہوگا خصوصاً انہیں جو وقت کے اعتبار سے اہم ہیں۔”
بندرگاہ کی بندش، اہم ریل نیٹ ورک اور سڑک بند ہونے و دیگر کے بارے میں مکمل معلومات جے او سی کے سمندر طوفان سینڈی سے متعلق خصوصی صفحہ پر شائع کی جائیں گی۔
جرنل آف کامرس کے بارے میں: جے او سی مقامی اور بین الاقوامی کنٹینرائزڈ کارگو کے لیے اہم معلومات اور مارکیٹنگ خدمات کا فراہم کنندہ ہے۔ یہ نمایاں صنعتی ایونٹس میں بہتر کاروباری فیصلوں – پرنٹ، آن لائن، اور بالمشافہ ملاقات میں صارفین کواعلیٰ – معیار کی ذہانت اور تجربے پیش کرتا ہے ۔ مزید برآں جے او سی اداروں کو اپنے مطلوبہ صارفین تک رسائی میں مدد کے لیےشعبے–میں – بہترین مارکیٹنگ ذرائع فراہم کرتا ہے۔ JOC.com صنعت کی اہم ترین ویب سائٹ ہے جو مقامی اور بین الاقوامی رسد کے مسائل کا روزانہ کی بنیادی پر احاطہ کرتی ہے اور جرنل آف کامرس 1827ء سے مستند ادارتی مواد کے ذریعہ رہا ہے جس پر دنیا بھر میں بین الاقوامی رسد سے جڑے ایگزیکٹوز انحصار کرتے رہے ہیں۔ جے او سی ہر سال صنعت کے نمایاں ایونٹس بشمول پرچم بردار کانفرنس لانگ بیچ، کالیفورنیا میں ٹی پی ایم کا انتظام کرتا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے JOC.com اور JOCevents.com ملاحظہ کریں۔
یو بی ایم گلوبل ٹریڈ کے بارے میں: یو بی ایم گلوبل ٹریڈ دنیا بھر میں تجارتی آبی، ریل، سڑک، گوداموں اور رسد کی صنعتوں کی معاونت میں ملکیتی معلومات، خبریں، کاروباری ذہانت اور تجزیاتی مواد کا نمایاں فراہم کنندہ ہے۔ ادارے کے پورٹ فولیو میں 100 سے زائد آن لائن، پرنٹ اور متعامل کام کے بہاؤ کا کاروباری حل بشمول جرنل آف کامرس ، بریک بلک، ریل ریسورس، پایپرس اور بین الاقوامی تجارت اور نقل و حمل کے ڈیٹا بیس اور ڈائریکٹریز کے سلسلے کا حامل ہے۔یو بی ایم پی ایل سی کا ذیلی ادارہ یو بی ایم گلوبل ٹریڈ نیو آرک، نیو جرسی میں صدر دفتر رکھنے کے ساتھ پوری ریاستہائے متحدہ امریکا میں دفاتر رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.ubmglobaltrade.com یا فون 800-223-0243 (بیرون امریکا یا کینیڈا کے لیے +1-973-776-8660)۔