این ٹی ٹی کام کو ویت نام میں نیٹ ورک سروسز کے اجراء کے لیے لائسنس مل گیا

AsiaNet 51647

ٹوکیو، 13 دسمبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ –

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) نے 13 دسمبر کو اعلان کیا ہے کہ این ٹی ٹی کام اور ویت نام پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشنز (VNPT) کے مشترکہ منصوبے گلوبل ڈیٹا سروسز جے ایس سی (GDS) نے 26 نومبر کو ویت نام میں ٹیلی کام نیٹ ورک کا لائسنس حاصل کرنے والا پہلا ادارہ بننے کے بعد مقامی و بین الاقوامی نیٹ ورک سروسز کی وسیع رینج متعارف کروا دی ہے۔ سیلز کے ماتحت ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (ویت نام) کے ساتھ مل کر این ٹی ٹی کام گروپ اب ویت نام میں کثیر القومی اداروں کو انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (ICT) سروسز پیش کر رہا ہے۔

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201212128890/)

نئے لائسنس کی بنیاد پر 13 دسمبر کو شروع ہونے والی سروسز میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

-ڈومیسٹک ڈیٹا نیٹ ورک سروس (ملٹی کیریئر)
-ڈومیسٹک انٹرنیٹ ایکسچینج (IX) کے لیےبراہ راست کنکشن
-انٹرنیٹ رسائی
- وڈیو کانفرنسنگ اور ٹیلی کانفرنسنگ

نئے ڈومیسٹک ڈیٹا نیٹ ورک میں مقامی کیریئر کا انتخاب شامل ہے۔ وافر رسائی اور جی ڈی ایس ڈیزائنز کے ساتھ اس ملٹی کیریئر صلاحیت کا استعمال ادارہ جاتی صارفین کے اہم ترین سسٹمز کے لیے قابل بھروسہ اور سستے نیٹ ورکس فراہم کرتا ہے، جیسا کہ آن لائن گیمز یا ای کامرس کے لیے سروسز۔ مزید برآں، جی ڈی ایس ملک بھر میں ملٹی کیریئر کنیکٹیوٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ایس ایل اے-تائید یافتہ نیٹ ورک سروسز فراہم کرتا ہے۔
ان نئی نیٹ ورک سروسز کو موجود ڈیٹا سینٹر، کلاؤڈ کمپیوٹنگ (IaaS، میل اور ویب ہوسٹنگ) اور سسٹم انٹیگریشن سروسز کے ساتھ جوڑ کر جی ڈی ایس اب صارفین کے لیے خصوصی طور پر مرتب کردہ بہترین سروسز پیش کر سکتا ہے جو جامع آپریشن، دیکھ بھال اور سپورٹ، بشمول ایپلی کیشن کارروائی کا احاطہ کرتی ہیں۔

2008ء میں قائم ہونے والا جی ڈی ایس ویت نام کا جدید ترین ٹیئر-3 ڈیٹا سینٹر تھانگ لونگ ڈیٹا سینٹر چلاتا ہے جسے آئی ایس او 27001-سرٹیفائیڈ انفارمیشن سیکورٹی مینجمنٹ حاصل ہے۔ ادارے کی آئی سی ٹی انٹرپرائز سروسز کو بے مثال نیٹ ورک استحکام حاصل ہے جو آن لائن گیمنگ، ای کامرس، ایس این ایس اور بھرتی-سروس پرووائیڈرز اور ساتھ ساتھ انشورنس اور سیکورٹی فرمز اور بینکوں کے مثالی سلوشنز کو سمجھتا ہے، جنہیں اپنی ویب سائٹس، ڈیٹا بیک اپ اور کاروبار کو جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کو سنبھالنے کے لیے ڈیٹا سینٹر سروسز کی ضرورت ہوتی ہے۔

این ایچ این ویت نام کے سی ای او جناب پارک جون بوہم نے کہا کہ “ہم این ٹی ٹی کام کی ڈیٹا سینٹر سروسز کے معیار سے خوش ہوئے، جسے ہم نے ویت نام میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ حکومت ویت نام نے اب این ٹی ٹی کام کو نیٹ ورک سروسز کے لیے لائسنس جاری کیا ہے۔ قابل بھروسہ اور اعلیٰ معیار کی آئی سی ٹی سروسز کی وسیع رینج کثیر القومی اداروں کو ویت نام میں اپنے کاروباروں کو زیادہ موثر انداز میں بڑھانے کا موقع دے گی۔”

کاروبار کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے کثیر القومی اداروں کی ضروریات ویت نام میں ڈیٹا سینٹر کی آؤٹ سورسنگ اور دیگر بیک اپ تنصیبات کی طلب کو بڑھا رہی ہے۔ ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی دستیابی اور استعمال ملک میں مستحکم انٹرنیٹ کاروبار کی فراہمی کے لیے کمیونی کیشنز پلیٹ فارمز کی حیثیت سے ڈیٹا سینٹرز کی ضرورت کو بڑھا رہا ہے ۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں
ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html
مزید معلومات: www.twitter.com/nttcom
www.facebook.com/nttcomtv

گلوبل ڈیٹا سروس جے ایس سی (GDS) کے بارےمیں
گلوبل ڈیٹا سروس جوائنٹ اسٹاک کمپنی (GDS) www.gds.vn این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (جاپان) http://www.ntt.com/index-e.html اور ویت نام میں سب سے بڑے ٹیلی کام کیریئر VNPT گروپ کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ ہماری قوت وی این پی ٹی کا مستحکم اور وسیع ٹیلی کام ڈھانچہ ہے جو وسیع تجربے اور دنیا بھر میں 80 سے زائد ڈیٹا سینٹرز چلانے میں این ٹی ٹی کی مہارت رکھتا ہے۔ ہماری قابل بھروسہ ڈیٹا سینٹر تنصیبات اور جدید سیکورٹی سسٹمز کے بیشتر حصے پر مشتمل جی ڈی ایس آپریشنز ہمیں ویت نام میں صارفین کے آئی ٹی ماحول کی بہترین اور ترقی میں اپنا بہترین حصہ ڈالنے کی سہولت دیتی ہے۔

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن