اسکوشیابینک پہلا کینیڈین بینک ہے جسے دی بینکر میگزین کی جانب سے سال کا بہترین عالمی بینک اور امریکین میں سال کا بہترین بینک قرار دیا گیا
ٹورنٹو، 29 نومبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–
اسکوشیابینک نے فنانشل ٹائمز کی اشاعت دی بینکر میگزین کی جانب سے سال کے بہترین عالمی بینک (گلوبل بینک آف دی ایئر) کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بینک کو سات دیگر زمروں میں بھی ، بشمول امریکین میں سال کا بہترین بینک، اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کینیڈین بینک کو دونوں زمروں میں تسلیم کیا گیا ہے۔
دی بینکر نے مالیاتی اداروں کی حصص یافتگان منافع اور اسٹریٹجک برتری حاصل کرنے کی صلاحیتوں پر یہ نتائج دیے ہیں۔
اسکوشیا بینک کے سی ای او رِک وا نے کہاکہ “ہمیں کینیڈا سے تعلق رکھنے والا سال کا بہترین عالمی بینک تسلیم کیے جانے پر بہت خوشی ہے۔ ہم اسکوشیابینک میں سرمائے پر بہتر آمدنی حاصل کرنے کی اپنی صلاحیت پر فخر کے ساتھ رسک مینجمنٹ کے کلچر کے حوالے سے بھی حقیقت کا سامنا کرتے ہیں اور یہی 180 سے زائد سالوں سے ہماری کامیابی کی قوت محرکہ ہے۔
“اسکوشیابینک بہترین نتائج فراہم کرنے کا ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے اور اس کامیابی کا مرکز ہمارا کلچر ہے، جس کی جڑیں ہماری اقدار اور اچھی کاروباری بصیرت میں پیوست ہیں،” جناب واہ نے مزید کہا۔
اسکوشیابینک کو میگزین کی جانب سے کینیڈا، اینٹیگا، بارباڈوس، بیلیز، جزائر ٹرکس و کائیکوس اور جزیرہ برٹش ورجن میں بھی سال کا بہترین بینک تسلیم کیا گیا۔
بینکر میگزین کا سال کے بہترین بینک کا ایوارڈ اپنے 12 ویں سال میں ہے۔ میگزین دنیا سب سے پرانا بین الاقوامی بینکاری میگزین ہے، جو دنیا بھر میں مالیات اور سرمایہ کاری پر ایک اہم ذریعے کے طور پر تسلیم شدہ ہے۔ میگزین بینکاری کی صنعت کے اعدادوشمار اور تجزیے کا کلیدی ذریعہ ہے اور 180 سے زائد ممالک میں پڑھا جاتا ہے۔
اسکوشیابینک کے بارے میں
اسکوشیابینک شمالی امریکہ کے نامور مالیاتی اداروں میں سے ایک اور کینیڈا کا معروف بین الاقوامی بینک ہے۔ 81 ہزار سے زائد ملازمین کے ساتھ اسکوشیابینک اور اس کے ملحقہ ادارے دنیا بھر کے 55 سے زائد ممالک میں تقریباً 19 ملین صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اسکوشیابینک ذاتی، کمرشل، کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکاری سمیت مصنوعات اور سروسز کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ 670 بلین ڈالرز کے اثاثہ جات کے ساتھ (بمطابق 31 جولائی 2012ء) اسکوشیابینک ٹورنٹو (BNS) اور نیو یارک ایکسچینجز (BNS) میں تجارت کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.scotiabank.com۔
مزید جاننے کے لیے:
برائے ذرائع ابلاغ: پالا کفرے، اسکوشیابینک میڈيا کمیونی کیشنز، +1-416-866-4833؛ paula.cufre@scotiabank.com