لینیکسا، کنساس، 31 اکتوبر 2012ء / پی آر نیوز وائر / –
اسپریڈ شیٹ گیئر ایل ایل سی نے آج اسپریڈ شیٹ گیئر 2012ء کی فوری دستیابی کا اعلان کردیا ہے۔ اسپریڈ شیٹ 2012ء ڈیویلپرز کو توسیع پذیر اے ایس پی ڈاٹ نیٹ ایکسل رپورٹنگ، متحرک ایکسل چارٹس اور رینجز سے ڈیش بورڈز، طاقت ور ونڈوز فارمز، ڈبلیو پی ایف اور سلور لائٹ اسپریڈ شیٹ کنٹرولز، جامع ایکسل سے موازن چارٹنگ، تیزترین اور بالکل مکمل ایکسل سے موازن حسابات اور دیگر باآسانی شامل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
اسپریڈ شیٹ گیئر ایل ایل سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی جوئی ایرکسن نے کہا کہ “اسپریڈ شیٹ گیئر 2012ء کے ساتھ ہم نے زیادہ استعمال ہونے والی سہولیات میں سے کچھ کو شامل کیا ہے جس میں ڈبلیو پی ایف اور سلور لائٹ کنٹرولز، ملٹی تھریڈڈ ری کیلک، ایکسل سے موازن 64 فنکشنز، ونڈوز 8 کی سپورٹ، ونڈوز سرور 2012ء کی سپورٹ، ویژؤل اسٹوڈیو 2012ء کی سپورٹ، 64 بٹ ایپلی کیشنز میں خاص طور پر بہتر یادداشت کی مہارت اور کارکردگی، ایکس اے ایم ایل کنٹرولز کے لیے مرضی کے مطابق قطار اور مرضی کے مطابق ہیڈر کی لکھائی اور انداز، ایکس پی ایس میں محفوظ کرنے اور دیگر شامل ہیں۔”
اسپریڈ شیٹ گیئر اور سلورلائٹ: براؤزر میں کارکردگی اور ایکسل موازن
اسپریڈشیٹ گیئر برائے سلور لائٹ اسی اعلیٰ کارکردگی ایکسل موازن اسپریڈ شیٹ اور چارٹنگ انجنز پر بنائی گئی ہے جس پر اسپریڈ شیٹ برائے ڈاٹ نیٹ ہے، جو ڈویلپرز کو اپنے براؤزر پر چلنے والی ایپلی کیشنز کو ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا اسکرپٹ سے بالاتر کرنے کے قابل بناتی ہے۔
ملٹی تھریڈڈ ری کیلک: ملٹی کور پروسیسرز کا باآسانی فائدہ اٹھائیں
اسپریڈ شیٹ گیئر 2012ء مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک ٹاسک پیریلل لائبریری اے پی آئیز کو استعمال کرتے ہوئے موثر انداز سے ورک بک حسابات کو کاموں میں تقسیم کرتا ہے جو ڈیویلپرز کے لیے ملٹی کور پروگرامنگ کی پیچیدگیوں کے بغیر ملٹی کور پروسیسرز کا فائدہ اٹھانے کو ممکن بناتا ہے۔
آج ہی اسپریڈ شیٹ گیئر 2012ء کا مفت مکمل فعال 30- روزہ تشخیصی نسخہ ڈاؤن لوڈ کریں!
اسپریڈ شیٹ گیئر کے بارے میں
اسپریڈ شیٹ گیئر ایل ایل سی لینیکسا، کنساس میں قائم ایک سافٹویئر شائع کرنے والا نجی ادارہ اور مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک اور سلور لائٹ کے لیے مائیکروسافٹ ایکسل موازن اسپریڈ شیٹ اجزاء تیار کرنے والا نمایاں تخلیق کار ہے۔ ہمارے اہم ڈیویلپرز اعلیٰ – کارکردگی، کاروبار کے لیے دستیاب اسپریڈ شیٹ ٹیکنالوجی، جو کہ فورچیون 500 کی اکثریت استعمال کرتی ہے، کو تیار کرنے کا مجموعی طور پر 50 سے زائد سالہ تجربے کے حامل ہیں۔ اسپریڈ شیٹ گیئر بہتر، تیز، استعمال میں آسان ترین حل تخلیق کرنے کے لیے دنیا بھر کے بڑے اور چھوٹے اداروں میں ہزاروں ڈیویلپرز کی مدد کرتا ہے۔
اسپریڈ شیٹ گیئر ایل ایل سی مائیکروسافٹ ویژؤل اسٹوڈیو انڈسٹری پارٹنر منصوبے کا پریمیئر رکن ہے۔
اسپریڈ شیٹ گیئر اسپریڈ شیٹ گیئر ایل ایل سی کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔
مائیکروسافٹ، مائیکروسافٹ ایکسل اور ویژؤل اسٹوڈیو مائیکروسافٹ کارپوریشن کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔