AsiaNet 51195
بیجنگ، چین، 29 اکتوبر/سن ہوا-ایشیانیٹ/–
انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ICBC) نے حال ہی میں ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرین پر اپنا ادارہ جاتی امیج سامنے لانے کے لیے وڈیو اشتہار پیش کیا، جس نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
15 سیکنڈ طویل کلپ میں آئی سی بی سی کا لوگو پیش اور چینی اور انگریزی دونوں میں اس کی ویب سائٹ معلومات سے متعارف کروایا گیا، جسے سمندر پار مارکیٹوں میں مزید توسیع اور اپنے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں اضافے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا گیا ہے۔
آئی سی بی سی عالمی مارکیٹ قدر، صارف تحویل اور حاصل کردہ منافع کی مد میں چین کے مندرج بینکوں میں سرفہرست ہے۔ 2012ء فورچیون گلوبل 500 میں آئی سی بی سی گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 درجے پھلانگ کر 54 ویں نمبر پر آیا۔
سال کے آغاز سے آئی سی بی سی نے اپنے سمندر پار کاروبار کی توسیع کے لیے رفتار کو برقرار رکھا ہوا ہے، جس کے ساتھ سمندر پار اداروں میں اثاثہ جات اور منافع کی شرح چین میں موجود اداروں سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اس وقت آئی سی بی سی نے 34 ممالک اور خطوں میں 252 سمندر پار ادارے قائم کر دیےہیں۔ 6 جولائی 2012ء کو بیجنگ میں آئی سی بی سی نے بینک آف ایسٹ ایشیا (امریکہ) میں 80 فیصد حصص حاصل کرنے کے معاہدے کو مکمل کیا، یوں پہلی بار کسی چینی ادارے نے امریکی بینک کے کثیر حصص حاصل کیے۔
مزید برآں، آئی سی بی سی کے ابھرتے ہوئے کاروبار جیسا کا بینک کارڈز اور ای-بینکنگ بھی تیزی سے بڑھے ہیں۔ جون 2012ء کے اختتام پر آئی سی بی سی 18 ممالک اور خطوں میں ڈیبٹ کارڈز اور 11 ممالک اور خطوں میں کریڈٹ کارڈز جاری کر چکا ہے۔ مزید برآں آئی سی بی سی 24 ممالک اور خطوں میں ای-بینکنگ اور 11 ممالک اور خطوں میں فون بینکنگ خدمات فراہم کرتا ہے۔
تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=221216
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=221217
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=221218
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=221219
ذریعہ: اوورسیز انفو سروس، سن ہوا نیوزایجنسی